
بواسیر کے موہکے اور درد فورا ختم۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
بواسیر سوداوی مواد ہے جو غیر متعدل مزاج سوداوی میں پروان چڑھتا ہے۔ا س وقت رائج طبوں اور پیےھیوں میں اسے بواسیری زہر قرار دیا گیا ہے۔اس وقت بے شمار نسخے راج ہیں اطباء و معالجین ان سے استفادہ کررہے ہیں ۔۔ آج یہ نسخہ ہدیہ قارئین ہے۔یہ نسخہ پرانے لوگوں اور ویدوں کی وراثت ہے۔انہیں کے نام سے بحوالہمفتاح الاسرار صدری سے نقل کیا گیا ہے۔
حکیم شیام ترائن صاحب اگر وال
میرے محرومی بندہ جناب حکیم محمدعبد الرحیم صاحب جمیل
تسلیم!
میں آپ کا وعدہ پورا کر رہا ہوں ۔ میں چند تیر بہدف نسخے جو میں نے ایک بڑی لاگت سے سنیاسی صاحب سے حاصل کئے تھے۔ پیش کر رہا ہوں ۔ جن کو حاصل کر کے ہر ایک ویدیا حکیم ڈاکٹروں کے مقابلے میں فتحیاب ہو کر نیک نامی – عزت ۔ شہرت اور دولت میں کئی گنا اضافہ کر سکتا ہے ۔ اور تجربہ بھی کر چکا ہوں ۔
اکسیر بواسیر
یہ ایک ایسی دوائی ہے۔ کہ نہ نشتر کی ضرورت ،نہ کلور و فارم کی حاجت ،نہ ڈاکٹر کی خوشامد اور اپریشن اول درجہ کا خود بخود موہکے گر جاتے ہیں اور دوبارہ عود نہیں ہوتے ۔
لطف یہ ہے۔ کہ مریض خود وہ ا لگا سکتا ہے۔ تین چار دن کے بعد ایک بوٹی کی پلٹس بندھواتے ہیں ۔ تین چار دن بندھوائے سے سے گرنے شروع ہو جاتے ہیں ۔ سب موہکے گر چکنے کے بعد پلٹس بند کرا دیتے ہیں۔ دوران علاج میں درد وغیرہ کی تکلیف نہیں ہوتی۔ پہلے تین چار دن قدرے دوا چبھتی ہے ۔ پلٹس باندھتے ہی سوجھن بھی دور ہو جاتی ہے ۔
شفا یافتہ معزر مریضوں میں سے دوچار کے نام بطور مثال کافی ہیں۔
مسٹر محمد اسماعیل خانصاحب ریٹائر ڈ سب انسپکٹر پولیس کوٹری سندھ۔
مہاشہ ہوند راج صاحب مشہور کا نگرسی کارکن کوٹری سندھ –
خانصاحب میر فتح خان ٹا لاہور رئیس او جھڈو –
مسٹر جید تا بھی لال صاحب سب انسپکٹر پولیس ۔
ٹھاکر صاحب کلجی رتن سگر آف چھاچھرو
مسٹر سالو سن صاحب سپرنٹنڈنٹ الیکٹرک سپلائی کمپنی سیدر آباد سندھ۔
پنڈتی چونی لال صاحب اور سر شہر پنڈی بھٹیاں ضلع گوجرانوالہ
نسخہ نمبر1:۔
سم الفار ایک تولہ لے کر سات دن تک گدھی کے دودھ سے کھرل کریں ۔ دودھ تھوڑا تھوڑا
ڈالنا چاہئے ۔ بعد ازاں کتھ ایک تولہ – صابن نرم ایک تولہ ملا کر تینوں کو خوب سحق کریں ۔ تین گھنٹہ کے بعد بیر کے برابر مگر نوکدار وقت مخروطی شکل کی گولیاں بنا کر سایہ میں خشک کر کے شیشی میں حفاظت سے رکھ لیں۔
ترکیب استعمال :- یہ دوا تقریباً ایک رتی لعاب دہن میں گھس موہکوں پر لگوا دیں ۔ جب پھول کر بڑے بڑے ہو جائیں تو یہ پلٹس او پر باندھ دیں۔
عموماً تیسرے دن مگر نازک مزاجوں کو پہلے ہی دن بندھوا دینا چاہئے وہ یہ ہے۔
کنگھی بوٹی کے پتے پانچ تولے ۔ گندم کا آٹا پانچ تولہ – روغن ارنڈ ڈھائی تولہ – پیاز ۲ تولہ ۔ ہلدی چھ ماشے ۔ پانی دس تولے ۔ پتے اور پیاز اور ہلدی کو خوب گھوٹ کر باقی اشیاء ملا کر نرم آنچ پر حلوہ جیسا تیار کریں۔ اور اس کا آدھا حصہ صبح کو ایک گھنٹہ دو الگانے کے بعد دموہکوں (کے گرنے تک) روزانہ ایک دفعہ دوائی لگانا چاہئے باقی دوسرا حصہ دو پہر کو اور پرایک حصہ رات کو نیم گرم بوقت خواب بندھوائیں ۔ نیم گرم بندھوانا چاہئے چند یوم میں بغیر تکلیف کے موہکے گر جاتے ہیں
نوٹ :
کنگھی بوٹی کا قد آدمی کے برابر پتے سوڈے کی طرح پھول زرد پھل کنگھی کے طرح زندانہ دار ہوتا ہے ۔ یہ پودا ہر جگہ مل سکتا ہے ۔ علاج کے دنوں میں مکھن گھی زیادہ کھلائیں۔ تیل کی اشیاء – گرم مصالحہ – گوشت – مچھلی – سرخ مرچ وغیرہ سے پر ہیز چاہئے ۔ چائے ۔ گرم دودھ بھی مضر ہے ۔

یہ دوا اس وقت کام میں لاویں ۔ جب خون بند ہوئے آٹھ دس دن گزر چکے ہوں
مزید ہدایات متعلقہ مجربات :-
یہ نسخہ صرف سخت مزا ہوں پر استعمال کریں ۔ جب تک کہ آپ کو کافی مہارت نہ ہو جائے اور دوا لگانے سے پہلے موہکوں کے ارد گرد گھی لگا لیا کریں ۔ اگر دوران علاج میں قبض ہو جائے ۔ تو اسپغول 5 تو لہ بوقت خواب پانی سے کھلایا کریں ۔ مریض غسل کر سکتا ہے ۔ اور موہکوں پر پانی لگنے کا کوئی ہرج نہیں ۔
نسخہ بواسیر 2۔
گر آپ کے پاس بواسیر کا مریض ایسی حالت میں لایا جائے ۔ کہ اس کے موہکوں میں سوجن ہو ۔ اندر نہ جانے دیں سخت درد ہو۔ تو یہ نسخہ فوراً آرام دیگا۔
کتھہ . سم الفار سفید دونوں تولہ تولہ خوب باریک پیکر رکھ لیں ۔ وقت ضرورت آدھی رتی یہ دوا دورتی مکھن میں ملا کہ موہکوں پر لگوا دیں ۔ اور پندرہ منٹ بعد مندرجہ ذیل دواؤں کا بھپارہ دیں۔
برگ نیم 5 تولہ ۔برگ تمبا کو5 توله – حرمل ۵ تولہ -اجوائن خراسانی 5 تو لہ پانی ،5 سیر میں جوش دیں ۔ جب نصف رہ جائے نیچے اتار لیں ۔ اور اس کا بھپارہ موہکوں کو دیں ۔
دیگچہ کے ڈھکنے میں روپیہ برابر سوراخ ہو۔ اور چاروں طرف سے آٹا لگا کر بند کر دیں ۔ تاکہ بھاپ سیدھی موہکوں
پر پہنچے دیگچہ اتنی دور ہونا چاہئے ۔ کہ مریض کو بھاپ کی حرارت ناگوار نہ گزارے 15منٹ کافی ہے ۔ اگر تکلیف زیادہ ہو۔ تو دن میں تین با ربھی دے سکتے ہیں۔ مگر دوا صرف ایک دفعہ لگائی جائے گی یہ پانی تین دن کام دیگا ۔ پھر تازہ تیار کر لیں۔ دوائی تینوں دنوں ہی پانی میں پڑی رہیں ۔ کمر کے گر در چادر لپیٹی ہو۔ تاکہ بھاپ اوپر کی طرف نہ آوے ۔
نوٹ :
یہ نسخہ نازک مزاجوں پر بھی بے خوف ہو کر استعمال کریں ۔ اگر مریض درد سے مر رہا ہو۔ موہکے سوجے ہوئے ہوں ۔ تو اس کے استعمال سے فوراً تسکین ہوگی ۔
بواسیر کے مریض کو دوران علاج میں چائے یا گرم دودھ نہ دیں کیونکہ خون جاری ہونے کا خطرہ ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔ہمارا ادارہ۔۔۔
بواسیری زہر ختم کرنے کے لئے بہترین نسخہ جات پر مبنی نسخہ جاتا تیار کرتا ہے
ضرورت مند حضرات رابطہ کرسکتے ہیں
سعودی عرب :
انڈیا:
پاکستان:
https://chat.whatsapp.com/Ha0pbbxm8fg3YmQz8gI9GV
واٹس ایپ گروپ: