
جسمانی تھکن اور دردوں کے لیے لاثانی دوا
اس وقت ہر کوئی کمزوری محسوس کرتا ہے۔اس کی دلی خواہش ہے کہ وہ کوئی ایسی طاقتور چیز کھائے یا کوئی مقوی مرکب ترتیب دے کہ جسم میں بجلی کوند جائے۔سستی تھکاوٹ۔کھوئی ہوئی طاقت پھر سے عود کرجائے۔۔جسم میں چستی چالاکی۔پھرتی کی لہریں دوڑ نے لگیں۔ان تمام خواہشات کو پوراکرنے کی غرض سے معالجین اور ملٹی نیشنل کمپنیوں کی مصنوعات مہنگے داموں خریدنے کے لئے تیار رہتے ہیں ۔ٹانک یا مقویات کی ماریٹ کی مالیت بہت مہنگی ہوچکی ہے۔ٹیبل آف کونٹینٹ: جسمانی تھکن اور دردوں کے لیے لاثانی دوا
مقدمہ
جسمانی کمزوری کا احساس
طاقتور اشیاء کی تلاش
مقوی اشیاء کی اہمیت
مہنگی ٹانک اور مقویات
غذائی مرکبات کے فوائد
نسخہ: ہو الشافی
اجزاء کی فہرست
دیسی مرغی کے انڈے
کالے چنے
الائچی
بادام
پستہ
چاروں مغز
دیسی شکر
گوند پھلائی
دودھ کا کھویا
دیسی گھی
ترکیب تیاری
اجزاء کی تیاری
پکانے کا طریقہ
حلوے کی شکل میں تیار کرنا
استعمال کا طریقہ
ناشتے کے وقت کی تجویز
دماغی فوائد
نوٹ
موسم سرما میں استعمال کی ہدایت
اثرات اور محفوظ رکھنے کی تجاویز
نتیجہ
جسمانی صحت میں بہتری
یادداشت کی بہتری
یہ ٹیبل آف کونٹینٹ آپ کی فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے اور اس میں اہم نکات کو اجاگر کیا گیا ہے۔اربوں کی دولت اس کی نظر ہوتی نظر آتی ہے۔

حالانکہ جسم انسانی کے لئے جو مقوی اشیاء موجود ہیں ان میں غذائی مرکبات بہترین اور فطری نتائج کے حامل ہیں۔آئے ایک نسخہ پیش کرتے ہیں۔
ہو الشافی :۔
دیسی مرغی کے انڈے 12 عدد۔د کالے چنے بھنے ہوئے 125 گرام ۔ الائچی ۔ چھوٹی (سبز الائچی) 3 گرام ۔ بادام شیریں 125 گرام ۔ پستہ 50 گرام ۔ چاروں مغز 50 گرام ۔ دیسی شکر آدھا کلو۔ گوند پھلائی 125 گرام ( پنساری کو گوند پھلائی بتائیں تو وہ یہی گوند دے گا ۔ دودھ کا کھویا 250 گرام ۔ دیسی گھی 500 گرام۔
ترکیب تیااری :
ایک بڑے برتن میں انڈے توڑ کر خوب پھینٹیں پھر چنے ، الائچی ، بادام،پستہ ، چاروں مغز اور شکر کو باریک پیس کر انڈوں میں ملا کر خوب حل کریں۔ گوند پھلائی کو علیحدہ سے پیس لیں۔ اب ایک بڑے برتن میں گھی ڈال کر چولہے پر پکا ئیں جب گھی سرخ میں ہو ہو جائے تو گوند پھلائی ڈال دیں جب گوند پھلائی سرخ ہو تو انڈوں والا مکسر ڈال کر چمچے سے ہلاتے ہیں جب گھی علیحدہ ہونا شروع ہو جائے اور ہر چیز ریزہ ریزہ ہو کر علیحدہ نظر آنے گئے تو دودھ کا کھویا ٹکڑے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور اس کھوئے کو حلوے میں حل کریں حتی کہ اتناحل کریں کہ کھوٹے کی سفیدی ختم ہو جائے اور اس کے اندر کی نمی گھی میں جذب ہو کر کھویا بھی حلوے کی شکل اختیار کرلے، تب اتار لیں حلوہ تیار ہے۔ ٹھندا کر کے صرف اور صرف شیشے کے مرتبان میں ڈال کر محفوظ رکھیں۔ صرف ناشتے کے وقت ایک بڑا چمچ گرم قہوہ یا دودھ پتی سے کھلائیں ان شاء اللہ بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آ جائیں گی جو پڑھا وہ بھی نہیں بھولے گا اور دماغ کو کمپیوٹر کر دے گا۔
نوٹ : موسم سرما میں ہی استعمال کریں، موسم گرما میں استعمال نہ کریں۔
یہ کمپیوٹر حلوہ اگر سردیوں میں کھائیں تو اس کا اثر عمر بھر رہے گا ، اس کو محفوظ رکھیں جس نے چکھا اور کھایا وہ چٹ کر جائے گا۔