
ٹماٹر جسمانی قویٰ کی کمزوری کا علاج
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
اعصابی امراض کے شکار لوگوںاور وٹامن سی کی کمی دور کرنے کے لئے ٹماٹر قدرت کا انمول عطیہ ہے۔اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ٹماٹر ہمارے کھانوں کا جزو لازم کی حیثیت اختیار کرچکاہے
ٹماٹر ایک معمولی ترکاری ہے ۔ ہر جگہ سستے داموں دستیاب ہو جاتی ہے۔ بظاہر اس میں کوئی خاص بات نہیں ، لیکن حفظان صحت کے اعتبار سے اس کا درجیا بہت بلند ہے۔ اور یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ قدرت نے اپنے ان غریب بندوں کے لئے جو بیش قیمت دوائیں نہیں خرید سکتے ، ٹماٹر کی سہل الحصول صورت میں ایک مقوی غذا اور بحالی صحبت کا آسان ذریعہ عطا فرمایا ہے : وٹامنز حیات انسانی کیلئے بہت ضروری ہیں۔ غذا وہی اچھی تسلیم کی جاتی ہے۔
جس میں وٹامنز کی تعداد کافی ہو۔ وٹامنز کی جو مختلف قسمیں ہیں، ان میں سے وٹامن “سی” ٹماٹر میں بمقدار کثیر پائی جاتی ہے۔ ایسے مریض جو زیادہ لاغر ہو گئے ہوں یا کھلانے والی بیماریوں میں مبتلا ہوں ، ان کیلئے اس کا استعمال بہت مفید ہے۔ علاوہ بریں ٹماٹر میں ایسے ایسڈ بھی پائے جاتے ہیں جو لیموں کے ایسڈ سے بالکل ملتے جلتے ہیں۔ لہذا ٹماٹر کے استعمال سے لیموں کے فوائد حاصل کئے جا سکتے ہیں ؟ جو بچے زیادہ کمزور اور لاغر ہوں، اُنہیں ٹماٹر ضرور استعمال کرانا چاہئے کیونکہ اور نیچے اور اس میں تقریباً وہ تمام ضروری اجزاء پائے جاتے ہیں جو بچوں کی جسمانی نشو و نما نما کیلئے ہیں۔ اس کے استعمال سے دانت نکلنے میں سہولت ہوتی ہے۔ اور اس زمانہ میں بچہ عام طور پر دستوں کی کثرت سے جو کمزور ہو جاتا ہے ، اس کی تلافی ہوتی رہتی ہے۔ اس کے استعمال کا بہتر طریقہ یہ ہے کہ ایک کچا ٹماٹر بچے کو چوسنے کیلئے دیا جائے۔ اسکی سبزی بھی بنائی جاتی ہے لیکن اس طرح ٹماٹر کے قوت آفرین اجزاء برباد ہو جاتے ہیں اور وٹامن سی کا بڑا حصہ جل جاتا ہے۔ ٹماٹر سے بدرجہ اتم فائدہ اٹھانے کیلئے
اس بات کی ضرورت ہے کہ اسے کچا کھایا جائے ؟
اگر صبح منہ نہار ایک کچا ٹماٹر روزانہ کھا لیا جائے تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔ بانی میں طاقت آتی ہے۔ پیٹ خوب صاف ہوتا ہے اور قبض کی شکایت پیدا نہیں ہوتی ۔

بچوں کے علاوہ ہندوستانی عورتوں کو بھی جنہیں اپنے گھروں سے نکلنے کا موقعہ کم ملتا ہے کچے ٹماٹر کھانے چاہئیں۔ اس میں جو وٹا من موجود ہے ، اِس سے اُن کی صحت تقویت پذیر ہوگی اور کمزوری رفع ہو گی۔ جب ماں کا دودھ صاف ہوتا ہے تو بچے کی صحت بھی اچھی رہتی ہے۔ لہٰذا دودھ پلانے والی عورتوں کو اس کا استعمال ضرور کرنا چاہئے۔ اس بات کا خیال رکھا جائے تو بہتر ہے کہ کچا ٹماٹر کھانے کے بعد کچھ دیر تک پانی نہ پئیں ۔ اس طرح ٹماٹر کے ایسڈ معدے میں بخوبی اپنا اثر کر سکتے ہیں ؟
مغربی ڈاکٹروں کا قول ہے کہ ایک سیب روزانہ کھانے سے ڈاکٹروں کی ضرورت باقی نہیں رہتی ممکن ہے یہ بیان صحیح ہو لیکن سیب قیمتی پھل ہے۔ اور اسے غریب آدمی روزانہ نہیں کھا سکتے ۔ اس کے مقابلہ میں ٹماٹر نہایت ارزاں ہے۔ چند پیسوں کے ٹماٹر سارے کنبہ کیلئے کافی ہو سکتے ہیں۔ اگر رونا نہ ایک کجا ٹماٹر کھا لیا جائے تو کسی حکیم یا ڈاکٹر کے ناز اٹھانے کی ضرورت باقی نہ رہے گی ۔ اور اس کو ہی فائدہ حاصل ہو گا جو مغربی ڈاکٹروں کے قول کے مطابق سیب کے استعمال سے حاصل ہو سکتا ہے -غریب ہندوستانی باشندوں کو جن کی صحت روز بروز گرتی جا رہی ہے اور جو بیش قیمیت دواؤں اور پھلوں کا استعمال کرنے کی طاقت نہیں رکھتے ، انہیں قدرت کے تحفہ ٹماٹر سے ضرور فائدہ اُٹھانا چاہئے ۔