
جس میں وہ سہل الحصول مجربات پیش کئے گئے ہیں جو عالیجناب نو اب محمد فتح علی خان صاب آف ممد وٹاسٹیٹ کی خدمت میں دروییشوں اوراہل تجربہ کی جانب سےپیش کئےگئےاور جو آزمایش پرصحیح اور تیر بہدف ثابت ہوئے۔
مولفہ
جناب حکیم محمد عبدالحمیدصاحب عقیقی ایچ پی
نحمد أن نصلى على رسول الكريم
درویشی مجربات نواب محمد فتح خان صاحب مدظلہ العالی کی سال ہا سال کی عرق ریزیوں اور ان کی متجسس اور تحقیق شعار طبیعیت کی کاوشوں کا قابل قدر اور حکمت آموز ثمرہ ہے :
نواب صاحب مدظلہ العالی کی ذات ستودہ صفات اس امر کے لیے ہدیہ تبریک کی مستحق ہے کہ انہوں نے انتہائی جانفشانی سے بڑے بڑے سنیاسیوں عالموں ۔ درویشوں اور خدارسیدہ بزرگوں کے سینوں کی پوشیدہ و مستتر تحریروں نہایت ہوشیاری سے پڑھا اور وہ تمام گنجینہ ہائے رازہ جو سینہ بسینہ منتقل ہوتے چلے آرہے تھے۔ حاصل کر کے عوام کی یہودی و فلاح کے لئے پیش کر دیئے.
اقامت حیال باد کے زمانے میں متعدد مشهور سنیاسی اور معروف خدارسید بزرگ آپکی تجسس پسند طبیعت کے مقناطیسی اثرات کے تحت کھنچے چلے آتے تھے ۔ نواب صاحب کی اُن سے گھنٹوں گفتگو رہتی تھی اور گفتگود بحث کا موضوع عمومی ہمیشہ سہل الحصول قلیل الاجزاء اور کثیر المنفعت نسخوں کی ترتیب تحقیق ہوا کرتا تھا۔ بار باراک ہوا کہ نواب صاحب محمدوح کی کو بھی پر ہی ان نسخوں کا تجزیہ و تجربہ کیا گیا ؟
ہرجند مجربات کی اشاعت و تدوین طبی دنیا میں ایک افسانہ رسوا کی حیثیت رکھتی ہے۔