
تکمیل جسم یا حیاتی امور طبعیہ۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو
سعد طبیہ کالج برائے فروغ طب نبویﷺ
ایک معالج و مریض کو ان مراحل کا علم ہونا چاہئے کہ ایک عضو کی ساخت اور اس کے افعال کی بنیادی معلومات حاصل کریں تاکہمعلوم ہوسکے ہے کہ مرض اور ابتداء اور انتہاء کے بارہ ہلکی پھلکی معلومات ہوسکیں۔اور اپنی صلاحیتوں اور معلومات کے مطابق بہتر تدابیر کرسکیں
جب غذاء کھائی جاتی ہے سب سے پہلےـ(1) کیفیات بنتی ہیں،اس کے بعد (2)اخلاط،اسکے بعد(3) اعضاء پھر(4) ارواح اس کے بعد(5) قویٰ یعنی قوت بنتی ہے اورـ(6) قوت سے فعل صادر ہوتے ہیں ۔ یہ کل 6مراتب ہوئے اسی طرح افعال بھی6ہوتے ہیں اور یہ تینوں اعضائے رئیسہ پر منقسم ہیں ۔
(1)احساس کا ہونا’’اعصابی عضلاتی‘‘
(2)حکم کا ہونا
(3)ارادی حرکت
(4)غیر ارادی حرکت
(5)غذا کو جذب کرنا یعنی ہضم کرنا
(6)فضلہ خارج کرنا۔
پانی ہوا اور حرارت کی بدولت جسم کا نظام چل رہاہے ان کے حد اعتدال سے کم یا زیادہ ہونا مرض (بیماری) کہلاتاہے، جو ا س راز کو سمجھ لے گا کسی بھی مرض کا بفضلہ تعالیٰ علاج کرسکتاہے۔