Saturday, March 21, 2026
Home Blog طبی کرشموںکاانسائیکلو پیڈیا

طبی کرشموںکاانسائیکلو پیڈیا

by admin
طبی کرشموںکاانسائیکلو پیڈیا
طبی کرشموںکاانسائیکلو پیڈیا
طبی کرشموںکاانسائیکلو پیڈیا

دنیا بھر کے طبی ماہرین کے تجربات اور مجربات کا نچوڑ
طبی کرشموںکاانسائیکلو پیڈیا
تالیف حکیم حافظ طاہر محمود بٹ

دیباچہ
موجودہ صدی احیاء و تجدید طب کی صدی ہے۔ دُکھی و بیمار انسانیت فطرت کی آغوش میں پناہ لینے کے لیے تڑپ رہی ہے۔
یہ خوش آئند بات ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں نباتات پر تحقیق کا کام زورو شور سے کیا جا رہا ہے اور عالمی سلخ پر مختلف ممالک میں سینکڑوں ایسے تحقیقی ادارے قائم ہو ہے چکے ہیں جس میں پیچیدہ مزمن اور لاعلاج سمجھے جانے والے امراض کا علاج دریافت کرنے کے لیے قدرت کی پیدا کردہ جڑی بوٹیوں اور نباتات پر شب و روز حقیقی کام جاری و ساری ہے۔
ماضی میں برصغیر پاک و ہند میں اکابر اطباء کرام نے معالجاتی تحقیقات کے جھنڈے گاڑ دیئے تھے اور ہر قسم کے پیچیدہ مزمن اور لا علاج قرار دیئے جانے والے امراض کا علاج کامیابی سے کیا جاتا تھا جو حوادث زمانہ کی بناء پر کم ہوتا گیا لیکن تا هنوز اپنے انداز سے تحقیق کا عمل جاری ہے۔
مزید تحقیقات اور ریسرچ کے لیے مستند معیاری لٹریچر کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایسا لٹریچر جو طبی میدان میں نو وارد طبیب کی مکمل رہنمائی کرے اور آسمان طب کے جگمگاتے طبی ستاروں کی روشنی کو اور زیادہ کر دے اور وہ روشنی ہر طرف پھیل کر امراض کی ظلمت کی سیاہی کو مکمل طور پر نہ صرف ختم کر دے بلکہ آئندہ کے لیے ایسے حالات پیدا ہی نہ ہونے دے کہ جس سے انسانیت پھر سے دُکھ اور درد میں مبتلا ہو جائے۔
اس روشنی کی ایک جگمگاتی کرن “طبی کرشموں کا انسائیکلو پیڈیا” کے نام سے منصہ
طبی کرشمون
شہود پر آ رہا ہے جو اپنی مثال آپ ہے اس معلوماتی اور پریکٹر کلی انسائیکلو پیڈیا کا پیڈیا کی بہت کی خوبیوں میں سے ایک امتیازی خوبی یہ ہے کہ اس کا تقریبا ہر نسخہ زود اثر اور کراماتی اثرات کے حامل ہے۔ اور بے ضرر اور سستی ادویہ پر مشتمل ہے جو مارکیٹ سے بہ آسانی دستیاب ہو سکتی ہیں۔ اور تجربہ کی کسوٹی پر پرکھے گئے تیر بہدف نسخے آپ کو زیر نظر کتاب ہی میں ملیں گے جن سے واقعی کرشماتی اثرات منظر عام پر آئیں گے اور مطلب کی مقبولیت میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ اسے چار چاند لگ جائیں گے۔
مجھے یقین ہے کہ اس مفید عام اور معیاری نسخہ جات پر مشتمل کتاب سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے گا اور اسے ہاتھوں ہاتھ لیا جائے گا ۔ وما علينا الالبلاغ
حکیم حافظ طاہر محمود بٹ

طبی نسخوں کا انسائیکلوپیڈیا بشکریہ حکیم فردوسی صاحب

Related Articles

Leave a Comment

Contact Now

Get New Updates to Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our  Privacy Policy

@2025 – All Right Reserved. Designed and Developed by Dilshad Bhai