
خزينة الاطبا
اسرار صدری
علیم مولوی علم الدین با
دیباچه
لله الحمد ہر آن که خاطر میخواست آخر آمد زین پرده تقدیر پدید اس میں شک نہیں کہ ہر قسم کے علوم مفید ہیں مگر تمام قسم کے علوم میں سے دو علم زیادہ افضل و الفع تسلیم کئے گئے ہیں “” دین کا علم “” بدن کا علم۔
دین کا علم اگر انسان کی روحانی بیاریوں کے لئے اکسیر مجسم ہے تو بدن کا علم اس خاک کے پہلے کی جسمانی علتوں کی اصلاح کے لئے کیا خاصیت ہے بہر حال ہر قسم کی مادی و غیر مادی ترقیات کا دار ودارانی ہر دو علوم پر ہے۔ اگر چند لمحوں کے لئے ان دونوں علموں کو صفحہ ہستی سے مفقود فرض کر لیا جائے تو ساتھ ہی یہ بھی فرض کر لینا پڑے گا کہ عالم امکان کے اخلاق اور صحت یک قلم مٹ گئے ہیں مذہبی نقطہ نگاہ سے دیکھا جائے تو حقیقی زندگی اخلاق سے وابستہ ہے۔
انما القوم الا خلاق باقیت لقوا وان ذهبت اخلاقم ذهبوا قوم اخلاق ہی سے عبارت ہے جب تک اخلاق رہتے ہیں قوم بھی رہتی ہے اور جب اخلاق رخصت ہو جاتے ہیں۔ قوم بھی نیست و نابود ہو جاتی ہے)۔ علم دین اور اخلاق جنس لازم و ملزوم ہیں یہ ممکن نہیں کہ دین کا علم حاصل کئے بغیر اعلیٰ اخلاق سے کوئی ہستی آشنا ہو سکے اسی طرح علم بدن کے سوا قیام صحت محال ہے اور نقد ان صحت کی حالت میں نہ دین کی تکمیل ہو سکتی ہے نہ اخلاق کی۔
دینی تعلیم میں تو ہماری حالت صدیوں سے نہایت پست ہے جس کے مرنے تحریر و تقریر کے ذریعہ
سے لاکھوں بار پڑھے اور سے جاچکے ہیں اور اس کے متعلق یہاں کسی بسط و تفصیل کا موقع نہیں رہی۔ بدنی یعنی طبی تعلیم اس کے متعلق اس موقع پر کسی قدر تشریح کی البتہ ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں کوئی انسان
ایسی صورت میں ترقی کے کسی شہر کی طرف قدم اٹھا سکتا ہے کہ اس کی جسمانی صحت بحال ہو اور بھائی صحت علم الابدان (طب) کے بغیر مہآو! اس نہایت ضروری اور اہم علم کے لئے ہمارے بزرگان فن نے کیا کیا تکلیفیں گوارا کیں کیسی کیسی شاق محنتیں اٹھا کر و خواص دریافت کئے ایک ایک نباتی جو ہر کی چھان بین میں اپنی رانمایه عمریں صرف کر انکشاف کے لئے اپنے آرام و آسائش سے بیگانہ گئے۔ قوی وامزجہ کی توضیح و تشریح میں خواب و خور تک کو خیر باد کہہ دیا ایک ایک مرکب کا تجربہ کرنے میں برسول مالی و جانی نقصانات برداشت کئے اور ان کاوشوں سے ان عرق زیوں سے چند منتشر اور پر آئندہ باتوں کو لے کر ایک باقاعدہ اور باضابطہ فن بیاد یا اللہ اللہ وہ کیسی تبرک ہستیاں اور کیسے سراپا فیض وجود تھے جن کی مسلسل مساعی جمیلہ نے ہمارے لئے ایک منضبط اور مدون طب ترکہ میں چھوڑی اور اپنے خداداد عزم و استقابل سے ثابت کر دیا کہ۔
Download Link: https://www.mediafire.com/file/vr7tg02vb7517t9/اسرار+صدری+المعروف+خزینۃ+الاطباء.pdf/file