Sunday, May 31, 2026
Home قانون مفرد اعضاء جوڑوں کا ورم

جوڑوں کا ورم

by admin

جوڑوں کا ورم

تحریر: حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو

اللہ تعالیٰ نے انسانی جسم کو نہایت حکمت کے ساتھ تخلیق فرمایا ہے۔ جسم کی حرکت اور نقل و حرکت کے لیے ہڈیوں کو مختلف مقامات پر جوڑوں کی شکل میں اس طرح مربوط کیا گیا ہے کہ انسان باآسانی اپنے روزمرہ کے کام انجام دے سکے۔ ان جوڑوں کی نرم اور آسان حرکت کے لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے درمیان ایک خاص قسم کی روغنی اور لیس دار رطوبت پیدا فرمائی ہے، جو مشین کے موبائل آئل کی طرح کام کرتی ہے اور جوڑوں میں پھسلن برقرار رکھتی ہے۔
بعض اوقات یہ رطوبت کم ہو جاتی ہے، خشک ہو جاتی ہے یا اپنی روانی کھو دیتی ہے۔ ایسی صورت میں جوڑوں کی حرکت متاثر ہونے لگتی ہے اور درد پیدا ہو جاتا ہے۔ اطباء اس کیفیت کو

تحجر المفاصل کہتے ہیں۔
اس کے برعکس بعض اوقات جوڑوں میں موجود یہی لیس دار رطوبت ضرورت سے زیادہ پیدا ہونے لگتی ہے، جس کے نتیجے میں سوزش اور ورم پیدا ہو جاتا ہے۔ اس حالت کو التہابِ مفاصل کہا جاتا ہے۔
جوڑوں کے درد کی اقسام
جوڑوں کے درد اور ورم کو بنیادی طور پر دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
1۔ رطوبت کی کمی یا خشکی سے پیدا ہونے والا درد
جب جوڑوں میں موجود لیس دار رطوبت کم ہو جائے یا خشک ہو جائے تو جوڑوں کے درمیان موجود خالی جگہ متاثر ہوتی ہے، جس کی وجہ سے حرکت میں دشواری اور درد محسوس ہوتا ہے۔ چونکہ اس کیفیت میں ہوا کا غلبہ تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اطباء ایسے دردوں کو ریحی درد کہتے ہیں۔

2۔ رطوبت کی زیادتی سے پیدا ہونے والا درد
جب جوڑوں میں موجود لیس دار رطوبت حد سے زیادہ بڑھ جائے تو وہاں سوزش اور ورم پیدا ہو جاتا ہے۔ اس صورت میں جوڑوں کو حرکت دینا مشکل ہو جاتا ہے اور حرکت کے دوران شدید درد محسوس ہوتا ہے۔ اطباء اس کیفیت کو ۔وجع المفاصل سوزشی۔ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔
علاج
علاج شروع کرنے سے پہلے یہ تشخیص ضروری ہے کہ درد کی اصل وجہ کیا ہے۔ آیا جوڑوں میں موجود رطوبت کی زیادتی ہے یا اس کی کمی اور خشکی۔
اگر درد رطوبت کی زیادتی اور سوزش کی وجہ سے ہو تو یہ غدی عضلاتی تحریک کی شدت کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسی صورت میں غدی اعصابی سے اعصابی اور اعصابی عضلاتی غذائیں اور ادویات مفید ثابت ہوتی ہیں۔
اور اگر درد رطوبت کے خشک یا بستہ ہو جانے کی وجہ سے ہو تو یہ عضلاتی اعصابی تحریک کا نتیجہ سمجھا جاتا ہے۔ ایسی حالت میں عضلاتی غدی سے غدی عضلاتی غذائیں اور ادویات استعمال کرائی جائیں تو ان شاء اللہ فائدہ حاصل ہوتا ہے۔
اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔

Related Articles

Leave a Comment

Contact Now

Get New Updates to Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our  Privacy Policy

@2025 – All Right Reserved. Designed and Developed by Dilshad Bhai