
کشتہ کوڈی۔سنگرہنی۔امراض طحال
یہ کشتہ سنگرہنی اور امراض طحال خصوصاََ بچوں کی تاپ تلی کے لئے بہت مفید ہے ۔
نسخہ۔کوڑی زرد دس تولہ لے کر آگ پر گرم کرکے رس لیموں میں بجھا ویں حتی کہ نرم ہوکر پیسنے کے قابل ہوجائے۔باریک کرکے رس لیموں میں

ایک دن کھرل کر یں ٹکیہ کی صورت میں کوزہ گلی رکھ کر دس سیر اوپلوںکی آگ دیں سفید کشتہ برآمد ہو گا ۔
خوراک۔2سے 4رتی کے ہمراہ سرد پانی ۔بچوں کو ایک سے نصف رتی تک عمر کے حساب سے ۔یاداشت۔عام کوڑی سے زرد کوڑی کے دوگنے اوصاف ہوتے ہیں، اس لئے زرد کوڑی کا استعمال بہتر رہتا ہے ۔اس میں فاسفیٹ آف لائم کثیر مقدار میں پایا جاتاہے، جو مرض سل کے لئے ایک بہترین

دوا تسلیم کی گئی ہے، بعض اطباء یہ کشتہ بچوں کے دانت نکلنے کی تکلیف میں بھی استعمال کراتے ہیں
۔ہمارے ایک دوست (محمد سلیم کماہاں والے)نے بتایا کہ لاہور میں ایک دوکاندار کالے یرقان کی شرطیہ دوا دیتے ہیں، چند دنوں میں یرقان دور
ہوکر رنگ نکھر آتا ہے ۔جب نسخہ معلوم کیا گیا تو یہ چیز سامنے آئی۔ہوالشافی۔زرد رنگ کی کوڑیاں لیکر انہیں عرق لیموں میں ڈال کر رکھ دیں کچھ دنوں بعد کوڑیاں عرق میں حل ہوجائیں گی ۔ بس دوا تیار ہے۔ایک ایک چمچ صبح و شام کھانے کے بعد دیتے رہیں ۔اللہ شفا دینے والا ہے (معطی نسخہ کو اللہ جزائے خیر دے)