
مستورات کی قاذف نالیوں کی سوزش
یہ علامت تیزابیت کی وجہ سے ہوا کرتی ہے
علامات: ماہواری آنے سے چند دن قبل پیزو سے ذرا اوپر پیٹ کے دونوں طرف درد ہونے لگتا ہے۔ ایام کا وقت جوں جوں نزدیک آنے لگتا ہے۔ درد بھی شدت اختیار کرنے لگتا ہے۔ کمر اور پیر و پر بوجھ و گرانی کا احساس گھبراہٹ اور ٹانگوں میں درد اور شدید درد کے ساتھ ایام شروع ہو جاتے ہیں۔ خون بدبودار جو کہ مقدار میں کم آتا ہے سر درد کے ساتھ کندھے بھی درد کرتے ہیں۔ بوجہ تیزابیت خون کی نالیاں سکڑ کر تنگ ہو جاتی ہیں۔ جس وجہ سے خون کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ پھر دل دھر نے لگتا ہے۔ ساتھ سانس بھی اکھڑنے لگتا ہے۔ غذ او علاج مندرجہ بالا دو یہ شرطمت والی دیں۔ علامت کثرت

حیض، ماہواری خون کا زیادہ آنا وغیرہ یہ علامت دو صورتوں میں در پیش آتی ہے۔
عضلاتی غدی تحریک ،
خشکی و گرمی کے سبب ۔
اسباب خنک گرم اغذیہ کا بکثرت استعمال ، یا بلاضرورت خشک گرم ادویہ کا استعمال
علامات ایسی مریضہ کو ماہواری مقررہ دنوں کے اندر ہی آیا کرتی ہے۔ خون کا رنگ نہایت سرخ ہوتا ہے۔ جو کہ مقدار میں زیادہ آتا ہے۔ اخراج خون سے مریضہ بہت کمزور ہو جاتی ہے۔ یہ تکلیف عموما دس دن تک رہا کرتی ہے۔
علاج
صبح مکھن پانچ تولہ ہمراہ شہد دو تولہ ملا کر کھلا وپس یا خمیره
گاؤ زبان کھلا دیں یا کسٹرڈو سویاں کھلادیں بعد ازاں جو شاندہ گل سرخ ، سونف ، سفید زیرا ، دودھ میں ابال کر پلا دیں ۔ دوا: ابتداء میں ملٹھی ایک تولہ نیم کوفتہ دودھ ڈیڑھ پاؤ میں ابال کر چینی حسب ذائقہ ڈال کر دن میں تین مرتبہ پلاویں نسخہ نمبر 1 ملین نمبر 5 ایک ماشہ اصلاح کبد نصف ماشه تریاق نمبر 6 دورتی بھر ملا کر دن میں تین مرتبہ ہمراہ دودھ ، شربت بزوری سے دیں۔