
میعادی بخار – ٹائیفائیڈ
میعادی بخار میں آہستہ آہستہ روز بروز جسم کی حرارت بڑھتی جاتی ہے اور دن میں نشیب و فراز بھی آتا ہے۔ مگر بخار ٹوٹتا نہیں ہے۔ ایسے بخار کی میعاد (21) اکیس دن ہوتی ہے۔
انگریزی طریقہ علاج میں کئی دوائیاں ایجاد ہو چکی ہیں۔ جن کی مدد سے مریض 21 دن سے پہلے ہی صحتیاب ہو جاتا ہے مگر خطرہ ہوتا ہے کہ دوبارہ بخار نہ ہو جائے ۔ بہت احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ البتہ طبی لحاظ سے جو نسخہ ہے۔ وہ بے حد مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس طریقہ علاج سے مریض گلی طور پر صحت یاب ہو جاتا ہے۔
انگریزی طریقہ علاج سے مریض کا بخار 21 دن سے پہلے ٹوٹ جاتا ہے۔ مگر اکثر و بیشتر وہ بیماری دوسری یا تیسری بار بھی عود کر آتی ہے اور وہ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ کیونکہ کئی دفعہ انتریوں میں مزید نقص پیدا ہو جاتے ہیں۔
لہذا مندرجہ ذیل دوا بہت ہی مفید ہے۔
نسخه طبا شیر (21/2 توله)، دار چینی (1) توله ) ، الائچی دانه (6) ماشه ) ، مغز کنول ڈوڈہ (21/2 تولہ ) ، ست گلو (21/2 تولہ ) ، مصری کوزه (5 تولہ ) جملہ ادویات کو کوٹ چھان کر سفوف تیار

کریں۔
خوراک: 11/2 ماشہ مرد جوان کے لئے ہمراہ بدرقہ مناسب حسب حال دن میں 3 بار ۔ عرق گاؤ زبان، بید مشک گلاب یا حسب ذیل نسخہ کے پانی کے ساتھ استعمال کریں۔
عناب۔ گاؤ زبان ۔ منقہ ۔ تخم حرخہ۔ خوب کلاں حسب ضرورت لے کر جوش دیگر صاف کر کے اس کے پانی کے ساتھ دوائی مذکور کھلا ئیں۔