Monday, February 17, 2025
Home Blog سخت سردی اور برف کا توڑ

سخت سردی اور برف کا توڑ

سخت سردی اور برف کا توڑ

by admin
سخت سردی اور برف کا توڑ

سخت سردی اور برف کا توڑ


یوں تو طب میں بے شمار نسخے بہترین اور قیمتی موجود ہیں۔لیکن ان کا استعمال اور بروقت استفادہ کا فن بہت کم لوگوں کو معلوم ہے۔یہ نسخہ جدید و قدم طبی کتب میں مختلف طریقوں اورمختلف انداز سے روایت ہوتا آیا ہے۔اسی قبیل سے ایک نسخہ پہلے بھی شائع کیا جاچکا ہے۔یہ نسخہ تحفہ مقبول نامی کتاب سے روایت کررہاہوں۔جس وقت یہ نسخہ ترتیب دیا گیا تھا شاید بہت سے امراض کا علاج کی سہولیات میسر نہ تھیں۔نسخہ اچھا ہے حاذق لوگ کام میں لاسکتےہیں۔
1۔نسخہ برائے مار گزیدہ (۲) جاڑیہ و و (3)بھگند(4)ناسورکہنہ (۵) موتی جہرہ (6)حمی ربع(7)حمی بلغمی(8) در د عرق النساء (۹) درد خاصرہ ( ۱۰ ) درد مفاصل (۱۱) وجمع الورک (۱۳) براے تھلے یعنی برف سے مار ہوئے کیلئے تیر بہدف ہے ۔ صدہا مریضوں پر حکیم صاحب موصوف نے تجربہ کیا ہے اس

نسخہ در نایاب کو بصد مشکل اظہار کیا ۔


نسخہ مبارک یہ ہے :-


حلزون یعنی سنکھ پاؤ پختہ لے کردو بوتل شراب(یا عرق اجوائن) میں اکیس مرتبہ بجھا دیں ۔ بندہ نے کئی مرتبہ یہ عمل کیا ہواہے ۔ اور برگ نیم بقدر ۲ سیر پختہ لیکر کوٹ لیں ۔ اسکے تہ بالا حلزون مشوی رکھکربیس سیر پختہ اوپلوں کی آنچ دیں۔سرد ہونے پر نکال کر آب یا تھو پانچ تولہ میں کھرل کریں۔ پھر آب کنوار پانچ تولے میں کھرل کریں۔ پھر شیر بکری میں ایک چھٹانک میں کھرل کریں حتی

کہ پہلے کی طرح آنچ دیں ۔ سرد ہونے پر نکال لیں۔
تبدیل بدرقہ جات سے امراض مذکورہ میں دے دیں ۔

ترکیب استعمال :
مارگزیدہ کو گندم بریاں ۲ ماشہ سفوف بنا کر کشتہ ناقوس مذکور چار رتی ڈال کر یہ ایک خوراک ہمراہ شیر، اتولہ روغن زرد ، اتولہ بغیر مٹھاس کے منہ میں پڑُی ڈال کر اپر سے جھول پلائیں اورلحاف ڈالیں بلکہ منہ پر اچھی طرح گرم کپڑا ڈال ہیں ۔ ۳ منٹ کے بعد عرق بسیار پیدا ہو کر تمام زہر ہر بن

مو سے نکل کر تندرست ہو جائے گا۔
اگر مارگزیدہ بیہوشی کی حالت میں ہو۔ تو اسکے دو نوں نتھنوں میں فلفل سفید با ریک پیس کر نفوخ کر دیں اور اندر کشتہ دیویں ۔ ہوش میں آکر صحت یاب ہو گا۔
ضرورت پڑے تو ۲۴ گھنٹہ کے بعد ادویات استعمال کرائیں ۔
جس مریض کو پسینہ نہ آوے گا تو ہلاک ہو جائے گا۔ جاڑیہ میں ایک رتی ہمراہ بالائی یا مکھن ہر روز ۲ ماہ تک استعمال کرنے سے دور ہو جاتا ہے ۔ جھاڑیہ سے مراد ناصور یا یا چھ ہے جو درد دانت کے بعدہوتا ہے ۔
امراض نمبر ۳ سے گیارہ تک ہمراہ سفوف کوزہ مصری دو رتی کشتہ ، رتی پانی سے استعمال کریں ۔
برف میں دَبے ہوئے کو یعنی جسکو زیادہ سردی لگ گئی ہو۔ زعفران دورتی عرق گلاب چار تولہ میں حل کر کے سردی کے مارے ہوئے بیہوش کے منہ میں ڈال کردورتی کشتہ اوپر سے چمچہ چمچہ عرق پلائیں ۔ –

Related Articles

Leave a Comment

Contact Now

Get New Updates to Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Will be used in accordance with our  Privacy Policy

@2025 – All Right Reserved. Designed and Developed by Dilshad Bhai