
SHRBAT FOLAD/شربت فولاد –
شربت اکسیر جگر خاص
یہ فولادی شربت طبی دنیا میں سالوں سے معمول مطب ہے قانون مفرد اعضاء کی صداقت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
اس کا مزاج بھی عضلاتی غدی ہے لہذا اعصابی تحریک سے ہونے والی کمی خون میں بے حد مفید ہے خصوصاً اس وقت جب خون میں فولاد کم ہو جائے اور خون کی کمی سے بدن کا رنگ سفیدی

مائل ہونے لگے تو اس کے استعمال سے دوبارہ سرخی پیدا ہو جاتی ہے۔
حاملہ عورتوں میں خون کی کمی اور بلڈ پر یشر لو کے دوران اکسیر جگر بہت اہم کام کرتا ہے چونکہ اس کا جزو اعظم از راقی ہے لہذا اس کے دو ہفتہ استعمال کے بعد بلڈ پریشر چیک کرتے رہیں تا کہ ایسا نہ ہو کہ ضرورت سے زیادہ استعمال سے بلڈ ہائی ہونے لگے
کیونکہ میں یہ بات پہلے کئی بارلکھ چکا ہوں کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں کبھی بلڈ پریشر ہائی اور کبھی لو رہتا ہے تو ایسے مریضوں کو صرف لوہی ہوا کرتا ہے ہائی نہیں ہوتا جب وہ بلڈ لو کے لئے دوا کھاتے ہیں تو دوا کی مقدار زیادہ کھانے سے یا زیادہ دن کھانے سے اس دوا سے بلڈ ہائی ہونے

لگتا ہے
یہی حال شوگر کے مریض کا ہوتا ہے وہ شوگر کے لئے دوائیں ڈکٹر کی ہدایت کے مطابق مقررہ مقدار خوراک میں کھاتا رہتا ہے کچھ دن یا ایک دو ماہ بعد شوگر نارمل ہو جاتی ہے لیکن وہ دوا بدستور اسی مقدار میں جاری رکھتا ہے تو یہی دوا شوگر کا لیول کم کر دیتی ہے
اب مریض کا معالج دوا کی مقدار کم کرنے کی بجائے دوا کو تبدیل کرتا ہے جو سب سے بڑی غلطی ہے۔
خاص استعمالات
اکسیر جگر شربت بوڑھے افراد میں ریحی دردوں اور گنٹھیا و غیر د میں نہایت مفید ہے
تجر مفاصل میں بھی حب مقوی خاص کے ساتھ دیا سکتا ہے
اس کے علاوہ اعصابی تحریک سے ہونے والی کمی بھوک سستی نکاہت اور نیند کی زیادتی میں مفید ہے
معدہ کی گیس تبخیر ریاح اور تیز بیت کے لئے تریاق تبخیر ہنگ والے ساتھ شربت اکسیر جگر دیا جائے تو بہت جلد تقویت حاصل ہوتی ہے
مالیخولیا کے پرانے مریضوں کو بھی دیگر عضلاتی غدی دواؤں کے ساتھ دیا جاتا ہے
اس کے علاوہ ہیضہ کے بعد ہونے والی کمزوری میں بھی مفید ہے
شربت اکسیر جگر کو جب اکسیر جدید کے ساتھ بھی استعمال کرایا جا سکتا ہے
حیض کم آنے والی عورتوں کے رحم کو تحریک دے کر حیض کھل کر لاتا ہے
عضلاتی غدی ہونے کی وجہ سے کدو دانے اور کیچوے مارنے کے لئے بہترین ہے
اس کے استعمال سے بلغمی رطوبات خشک ہو جاتی ہیں جس سے ان میں پیدا ہونے والے کیڑے مر جاتے ہیں
کدو دانوں کو اس لئے مارتا ہے کہ اس کے استعمال سے تسکین عدد ہو کر غدود کا مشینی فعل سست پڑ جاتا ہے
اس طرح ان کیڑوں کے لئے غذائیت کی پیدائش بند ہو جاتی ہے لہذا غذا نہ ملنے کی وجہ سے وہ مر جاتے ہیں۔
غلط استعمال
تھیلا سیمیا کے مریضوں کو ہرگز استعمال نہ کرائیں کیونکہ ان کے جسم میں فولاد پہلے ہی زیادہ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی اعصابی دوا کے ساتھ اسے استعمال کرانا منع ہے۔ ورنہ بجائے فائدہ کے نقصان ہوگا۔
نسخہ اکسیر جگر (شربت)
ھوالشافی ترپھلہ ۳۵۰ گرام
سندھ ۱۲۵ گرام
اجوائن دیسی ۱۲۵ گرام
پودینہ دیسی ۱۲۵ گرام
پتری فولاد۱۵۰ گرام
عرق از راقی یا پنکچر نکس وامیکا ۱۰۰ گرام
در اونج عقربی ۱۲۵ گرام
چینی اکلو
ترکیب تیاری
سوائے پتری فولاد اور عرق از راقی کے سب ادویات کو کوٹ کر پندرہ کلو پانی میں بھگو دیں صبح بارہ بوتل عرق کشید کر لیں حسب ضرورت چینی ملا کر شربت بنالیں۔
چھ ماشہ تا ایک تولہ دن میں تین بارہمراہ تازہ پانی دیں۔ چھوٹے بچوں کو ایک چھوٹا چمچہ صبح شام دیں
افعال و اثرات میں عضلاتی غدی مقوی شربت ہے
شربت فولاد کا بدل ہے قلب و عضلات میں تحریک پیدا کر کے خون میں سرخی پیدا کرتا ہے۔
شربت فولاد کی جگہ استعمال کرایا جا سکتا ہے۔