
ابتدائیہ
زیر نظر کتاب ” معدن شفاء سادات‘ ایک گرانقدر طبی خزانہ ہے جو کہ میرے والد محترم کے تجربات اور آباء کے فیض اور طبی کاوشوں سے مزین ہے۔
کیونکہ اس نادر و نایاب کتاب میں والد گرامی نے اپنے ذاتی آزمودہ اور مجرب نسخہ جات کا بیان کیا ہے اور طب و حکمت کے فن سے والد محترم کی لگن کا یہ ایک بین اور روشن ثبوت ہے کہ تمام دوسرے شعبوں کو نظر انداز کر کے ہم دونوں بھائیوں کو بھی طب و حکمت کی ترویج و ترقی کے لئے برصغیر اور ہمارے ملک کی نامور طبی درسگاہ طبیہ کالج لاہور میں داخل فرما کر اپنے خاندانی مشن کو جاری و ساری رکھا اور آج بفضلہ تعالی بندہ ناچیز طبیہ کالج لاہور سے فارغ التحصیل ہو کر طبی میدان میں دکھی انسانیت کی خدمت و بھلائی میں دن رات کوشاں بھی ہے اور غوثیہ طبیہ کالج میں بطور پرنسپل خدمات سرانجام دے رہا ہے

اور منجھلا بھائی سید عابد علی شاہ موج دریا اس میدان میں اپنی تعلیمی کاوش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے تحصیل علم کے بعد ہمارے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے لہٰذا آج اس مقدس مشن کی ترویج و ترقی کے لئے ہم بطور ناشر بیش بہا فوائد پر مشتمل نادر و نایاب طبی مجموعه معدن شفاء سادات کے نام سے ہدیہ ناظرین کر رہے ہیں تاکہ آج کے تیز رفتار مہنگائی کے شکنجے میں جکڑے ہوئے دور میں دکھی انسانیت کی فلاح کے لئے آپ بھی ہمارے شانہ بشانہ بے لوث طریق پر کام کریں اور بیمار اور سکتی ہوئی روحوں کو ستا مفید اور دیر پا علاج فراہم کرنے میں ممدو معاون ثابت ہوں۔
پروفیسر سید محمد شاہ صائم بخاری
ایم۔ اے (اسلامیات ( ایم ڈی ( کولمبو سری لنکا) فاضل طب والجراحت ڈی۔ ایچ – ایم ایس
پرنسپل غوشیہ طبیہ کالج، دیپالپور اوکاڑہ
ڈائون لوڈ کے لئے یہاں کلک کریں