
عمل برائے خفیہ امور
فائدہ عظیمہ ۔ یہ عمل حکیم بلیناس کا ہے۔
اپنی ضروریات اور الجھنوں کے بارہ میں شرح صدر کے لئے عمل۔(بحوالہ “کتاب طلاسم بلیناس“۔مترجم حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو)
سورہ القدر کوملائکہ علویہ و سفلیہ کے استحضار کے ساتھ لکھتے ہیں۔اس کے عجیب و غریب فوائد ہیں،جب کوئی چیز معلوم کرنے ہو۔کسی مشتبہ بات کی نچھان بین کرنی ہو۔کسی الجھے ہوئے مسئلہ کا حل دریافت کرنا ہوں۔یا کسی امر پر شرح صدر کی ضرورت ہوتو یہ عمل کریں۔
حص البان الذکر ایک حصہ ،سندرس ایک حصہ ،مصطگی،سیب کے پتے،حب الملو ک ایک حصہ کا ملغوبہ تیا ر کریں سایہ میں خشک کرکے ا س کےبعد روغن یاسمین میں خلط کریں۔ام غیلان کے (کیکر)پتے بھی شامل کریں ۔اسے خوب کھرل کریں۔گولی بنادھیں سایہ میں خشک کرکے محفوظ کرلیں
جب ضرورت ہوتو پیر کے دن روزہ رکھ کر ،چوتھی گھڑی جلالی و جمالی احتیاط کے ساتھ سورہ القدرہ 70 بار تلاوت کریں،ہر رات کو تاروں کے سایہ میں ان گولیوں سے دھونی دیں۔ اور چالیس بار سورہ قدر کی تلاوت کریں ،یہ عمل تین رات تک کریں۔
دوران عمل ایک سرخ تانبے کا برتن لیکر اس میں چارکوئلے ڈالیں ۔ جو بھی حاضر ہوں گے تو جواب دیں گے۔ آپ گولیوں کی دھونی برابر دیتے رہیں اور آپ روحانیت کو پکارتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ آپ کو اپنی ضرورت کے بارے میں نہ بتادیں ، اللہ تعالیٰ نے چاہا تو مراد پوری ہوگی آ پ کے مسائل کا حل نکلے گا ۔