
تحقیقات علم الامراض اور ان کا علاج
خالص طبی کتاب ہے جو قانون مفرد اعضاء کے تحت پیش کی گئی ہے جس میں امراض و علامات کی حقیقت ماہیت کی مدلل تشریح و توضیح کرنے کے بعد چھوٹی سے چھوٹی کوئی تکلیف یا بڑی بڑی سے پیچیدہ مرض کا قانون مفرد اعضاء کے تحت کامیاب علاج پیش کیا گیا ہے اس کتاب کو متقدمین اطباء میں بقراط افلاطون زکریا رازی جالینوس جابر بن خیان اور متاخرین اطباء محمد اکبر ارزانی حکیم محمد اجمل خان صاحب حکیم کبیر الدین صاحب حکیم محمد سعید (ہمدرد والے) کی کتب سے خصوصاً حکیم انقلاب المعالج دوست محمد صابر ملتانی صاحب کی کتب سے استفادہ حاصل کر کے تحریر کیا گیا ہے تحقیقات علم الامراض پر میری تمام کتب سے زیادہ محنت و مشقت ہوئی ہے اسے میں نے پیچتیں سال میں بڑی مشکل سے مکمل کیا اس میں میری کوشش رہی ہے کہ ہر تکلیف اور مرض کو نہائت سادہ اور آسان الفاظ میں سمجھایا جائے جس سے معمولی پڑھا لکھا شخص بھی مکمل استفادہ حاصل کر سکے تاکہ احیائے طب اور تجدید طب کا مقصد حاصل ہو سکے

۔
میں اپنی اس کتاب کو ہر نام لیوائے طب خصوصاً قارئین قانون مفرد اعضاء کے نام معنون کرتا ہوں میری دعا ہے کہ اس سے ڈاکٹر حکیم طبیب وید ہومیو پیتھ اور حاملین قانون مفرد اعضاء فیض حاصل کر سکیں ۔
خادم فن
حکیم محمد یسین دنیا پور
https://archive.org/details/20200714_20200714_1040