Wednesday, February 5, 2025
Home Blog بوٹیوں سے نمک یا کھار نکالنے کا طریقہ

بوٹیوں سے نمک یا کھار نکالنے کا طریقہ

by admin
How to extract salt or brine from herbs
How to extract salt or brine from herbs
How to extract salt or brine from herbs

         فہرستِ مضامین

  • بوٹیوں سے نمک یا کھار نکالنے کا طریقہ
    • نباتات میں نمک کی مقدار
    • راکھ بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ
    • مقطر حاصل کرنے کا عمل
    • عمدہ نمک کی پہچان
  • بوٹیوں کے کھار یا نمک کو قائم النار کرنا
    • چونے کے ذریعے نمک کو مستحکم کرنا
    • سرکہ کے استعمال سے نمک کو جلد قائم کرنا
    • حل و عقد کا عمل
  • خشک بوٹیوں سے شیرہ نکالنے کی تراکیب
    • طریقہ اول: بوٹیوں کو کچل کر شیرہ نکالنا
    • طریقہ دوم: پتوں کو جوش دے کر عرق حاصل کرنا
    • طریقہ سوم: بار بار جوش دے کر شیرہ نکالنا
    • طریقہ چہارم: پانی کے ذریعے عرق کشید کرنا
    • طریقہ پنجم: ایک بوٹی کے عرق سے دوسری بوٹی کا عرق نکالنا
  • خاص اجزاء اور کیمیکل کے ذریعے عرق نکالنے کے طریقے
    • نیلا تھوتھا اور نوشادر کا استعمال
    • شورہ نمک، نوشادر، پھٹکڑی اور گندھک کا مرکب
    • مشینی طریقہ: چرخی دبا کر عرق نکالنا
  • لیسدار بوٹیوں کے عرق نکالنے کے خاص طریقے
    • تیزابی مادوں کی مدد سے لعاب نکالنا
    • مخصوص اجزاء (نیلا تھوتھا، کوزہ مصری وغیرہ) سے لعاب رقیق کرنا
  • یہ فہرست آپ کے مضمون کی ترتیب اور موضوعات کے مطابق تیار کی گئی ہے۔ اگر آپ اس میں کوئی ترمیم یا اضافہ چاہتے ہیں تو بتائیں! 😊

         بوٹیوں سے نمک یا کھار نکالنا

  • تمام  نباتات میں نمک موجود ہے۔ بعض میں کم بعض میں زیادہ۔ جس کے نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ بوٹی کو سایہ میں سکھا کر جلا لو۔ اور اس کی راکھ کو پانی میں گھول دو۔ مثلاً ایک سیر راکھ ہو تو اس میں دس سیر پانی ڈال کر کسی چینی، پتھر، کانچ یا لوہے کے برتن میں بھگو دو۔ ۳ روز تک بھیگا رہنے دو اور ہر روز ۳-۴ بار لکڑی سے ہلا دیا کرو تا کہ راکھ پانی میں گھل جائے۔ ۳ روز کے بعد مقطر لے لو۔ جتنا صاف پانی اوپر سے تنھارا جائے گا اتنا ہی عمدہ نمک نکلے گا
  • ۔
  • بعد ازاں اس پانی کو پکا کر خشک کر لیں۔ نمک یا کھار نیچے جم جائے گا۔ اس کو بوتل میں بھر کر بند کر کے رکھو۔ کیونکہ کھلا رکھنے سے نمک یا کھار خراب ہو جاتے ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ کھار ہوا کی مائیت کو جذب کر لیتے ہیں جو ان کی تیزی اور تاثیر کو زائل کر دیتی ہے۔
  • واضح ہو کہ راکھ کو بھیگا رکھنے کے لئے زیادہ سے زیادہ ۳ روز اور کم سے کم ۲۴ گھنٹہ ہیں۔ دھوپ میں سکھائی بوٹی کا نمک قدرے کمزور نکلتا ہے۔ کیونکہ خام راکھ جو سفید نہ ہو کوئلہ کا حکم رکھتی ہے اور کوئلہ پانی میں حل نہیں ہو سکتا اس لئے راکھ جلا کر سفید کر لینی چاہئے تا کہ اس کا نمک پانی میں اچھی طرح حل ہو سکے۔ جس قدر پانی صاف مقطر کیا جائے گا۔ اسی قدر نمک عمدہ نکلے گا۔

         عمدہ نمک کی پہچان

  • یہ ہے کہ وہ سفید ہو۔ زیادہ قوی وہ نمک ہوتا ہے جو بوٹی کے کل اجزا سے جن کو پیچ انگ کہتے ہیں نکالا گیا ہو ۔ پنج انگ سے پتے، پھل پھول، چھال اور جڑ مراد ہے۔ اگر درخت بہت بڑا تنو مند اور قد آور ہو تو اس کے اوپر والی موٹی چھال جلا کر نمک نکالنا چاہئے۔ لیکن حتی المقدور پنج انگ لینا زیادہ مناسب ہیں۔ بوٹیاں جب پختگی کو پہنچ چکیں تب نمک نکالے جائیں۔ پختگی کا نشان یہ ہے کہ اس میں پھل پھول آگئے ہوں۔ یعنی پھل اور پھول لگے ہوئے ہوں۔ جب ان کو سکھائیں تو کسی پکے فرش پر سکھائیں تا کہ خاک وغیرہ اس میں نہ ملے۔ جو بوٹیاں کھاری، نمکین یا ترش ہوتی ہیں ان میں نمک زیادہ ہوتا ہے۔

         بوٹیوں کے کھاریا نمک کو قائم النار کرنا

  • کھار یا نمک کسی قدر لے کر اس کا نصف وزن سیپ کا چونا لیں۔ دونوں کو ۸ یا ۱۰ گنا پانی میں بھگو کر ۲۴ گھنٹہ کے بعد مقطر لے لیں اور مقطر کو نرم آگ پر پکا کر خشک کرلیں۔ اگر نمک قائم ہو گیا ہو تو بہتر ورنہ نمک سے نصف وزن چونا اور ملا کر پھر اس طرح بھگو کر مقطر لے کر پکائیں۔ زیادہ سے زیادہ چار بار کے عمل سے نمک قائم النار ہو جائے گا۔ جس کی پہچان یہ ہے کہ نہ آگ میں گھٹے گا نہ ہوا میں اڑے گا۔ اگر پانی کی بجائے سرکہ ڈالیں تو جلد قائم ہو جاتا ہے۔ اگر اس عمل کو چند بار حل و عقد کریں تو اعلیٰ درجہ کا قائم النار ہو جائے گا۔ ہر بار خشک شدہ نمک کو ۲ سیر کنڈوں میں بھڑکہ کی آگ دیں تو وہ شگفت ہو جائے گا۔ اس شگفت شدہ نمک کو چہار چند سرکہ کے ساتھ پھر حل کریں اور محلول کو مقطر کر کے پھر آگ پر سکھائیں۔ اسی طرح چار بار متواتر کریں۔
  • خشک بوٹیوں سے شیرہ نکالنا: بعض بوٹیاں ایسی خشک ہوتی ہیں کہ کوٹنے سے ان کا شیرہ یا عرق نہیں نکلا کرتا اور بعض میں عرق اس قدر کم ہوتا ہے کہ اگر نکالنے کی کوشش بھی کریں تو چند قطروں کے سوا کچھ ہاتھ نہیں آتا۔ ایسی بوٹیوں کے شیرہ اور عرق نکالنے کی تراکیب یہ ہیں:۔

         اول:

  • بونی کے بچوں کو مسل بشے پر کچل ڈا ڈالیں اور کچلتے ، وقت بکری کے بدن کے موٹے بال تھوڑے سے لے کر اس میں ملا دیں اور تھوڑی دیر کوٹتے رہیں۔ جب عرق ، رستا ہوا دیکھیں۔ تب کپڑے میں ڈال کر نچوڑ ڈالیں عرق نکل آئے گا

         (دوم)

  • بوٹی کے پتے موٹے موٹے گھوٹ کر ہنڈیا میں ڈالیں اور آگ پر رکھ کر جوش دیں۔ تھوڑی دیر میں عرق نکل آئے گا اس وقت باریک کپڑے میں ڈال کر نچوڑیں۔

         (سوم)

  • پتوں کو کوٹ کر جوش دیں اور جس قدر عرق نکلے اس میں اور پتے ملا کر پھر کوٹ کر دوبارہ جوش دیں بعد میں نچوڑ لیں (چهارم) بعض بوٹیاں باوجود اس کوشش کے بالکل عرق نہیں دیتیں ان میں تھوڑا سا کنویں کا پانی ملا کر اس قدر جوش دیں کہ نصف پانی جل جائے تب مل چھان کر عرق نکالیں (پنجم) ذیل کی بوٹیوں میں سے کسی ایک بوٹی کا عرق نکال لیں پھر اس عرق کو کسی خشک اور عرق نہ دینے والی بوٹی میں ملا کر کوئیں اور اخیر نچوڑ کر عرق نکال لیں جو عرق نکلے گا اس کی تاثیر میں کچھ فرق نہ آئے گا۔ بوٹیاں یہ ہیں۔ رام پتری کنیر سفید گل، گڑھل، (ششم (ششم) نیلا تھوتھا سفید شدہ ملا کر عرق پھاڑ لیں۔ سفید کیا ہوا نیلا تھو تھا گور مھم کہلاتا ہے اس کا طریقہ آئندہ بیان کیا جائے گا۔ (ہفتم) تو نیائے سبز اور نوشادر کے مرکب محلول ملانے سے بھی عرق پھٹ کر نکل آتا ہے جس کے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ نیلا تھو تھا کی ۳ ۴ ڈلیاں ثابت لے کر ان بجھے چونا میں دبا کر آگ پر ۳۔ ۴ پر پکائیں۔ پھر سرد کر کے نکال لیں۔ نیلا تھو تھا کی سبزی کم ہو گئی ہو گی۔ پس اس کو عرق لیموں سے کھرل کر کے ہم وزن نوشادر کی ڈلی پر لیپ کر دیں اور ڈلی کو ۲- ۳ سیر چونا ان بجھے میں دے کر ہنڈیا میں بند کر کے ۴ پر تک پکائیں پھر وہاں سے نکال کر شبنم میں رکھ دیں وہ محلول ہو جائے گا (ہشتم) شورہ نمک، نوشادر، پھٹکڑی، نیلا تھوتھا سب برابر ملا کر گندھک کے تیزاب میں کھرل کر کے تشویہ دیتےجائیں۔ اس طرح کے بار کرلیں۔ اس کی بھی یہ تاثیر ہے کہ جس بوٹی میں ملا کر کوٹیں اس کا عرق نکل آئے گا۔ (نم) بوٹی کو کوٹ کر باریک کپڑے میں باندھ کر چرخی دبادیں۔ چرخی سے مراد مشین ہے جیسے بادام روغن نکالنے کی مشین۔
         فائدہ:
  • جو بوٹیاں لیسدار ہوتی ہیں ان میں کوئی چھوڑ تیزابی مادہ رلا ملا کر رکھ دینا چاہئے۔ جس کی تاثیر سے تھوڑے عرصہ میں لیسدار لعاب پھٹ کر رقیق ہو کر پانی کی طرح ہو جاتا ہے۔ مثلاً لونگ، گھیکوار، پتھر چٹا وغیرہ بوٹیوں میں جب نیلا تھو تھا مدبر نیلا تھو تھا اور نوشادر کا مرکب محلول ملا کر رکھ دیتے ہیں تو ان کا کچھ عرصہ میں اور بعض اوقات ۸-۹ گھنٹہ میں عرق نکل آتا ہے۔
  • دیگر بعض لیسدار بوٹیوں کا لعاب جب کچھ عرصہ پڑا رہتا ہے تو وہ خود بخود پانی ہو جاتا ہے جیسے ویر: گھیکوار اور بعض کے لعاب میں شیشہ نمک یا کوزہ مصری کا سفوف ملا دیتے ہیں تو وہ لعاب رقیق ہو کر پانی ہو جاتا ہے۔ جیسے لونگ اور لسلسہ (لسوڑہ) وغیرہ۔

اکثر پوچھے گئے سوالات

  1. کیا تمام نباتات میں نمک موجود ہوتا ہے؟
    • جی ہاں، ہر نبات میں نمک پایا جاتا ہے، مگر کچھ میں زیادہ اور کچھ میں کم مقدار میں ہوتا ہے۔
  2. بوٹیوں سے نمک یا کھار نکالنے کا سب سے مؤثر طریقہ کیا ہے؟
    • بوٹیوں کو سایہ میں خشک کر کے جلا کر راکھ بنائی جاتی ہے، پھر اس راکھ کو پانی میں بھگو کر مقطر لیا جاتا ہے اور آخر میں پانی خشک کر کے نمک حاصل کیا جاتا ہے۔
  3. عمدہ نمک کی پہچان کیا ہے؟
    • عمدہ نمک سفید رنگ کا ہوتا ہے اور وہ بوٹی کے تمام حصوں (پتے، پھل، پھول، چھال، جڑ) سے نکالا جاتا ہے۔
  4. بوٹیوں کے کھار یا نمک کو قائم النار کرنے کا مقصد کیا ہے؟
    • اس عمل سے نمک کو مستحکم کیا جاتا ہے تاکہ وہ نہ تو آگ میں گھٹے اور نہ ہی ہوا میں تحلیل ہو۔
  5. نمک کو جلد قائم النار کرنے کے لیے کیا کیا جا سکتا ہے؟
    • اگر پانی کی جگہ سرکہ استعمال کیا جائے تو نمک جلدی قائم النار ہو جاتا ہے۔
  6. کون سی بوٹیاں زیادہ نمک پیدا کرتی ہیں؟
    • کھاری، نمکین یا ترش مزاج رکھنے والی بوٹیوں میں عام طور پر زیادہ نمک پایا جاتا ہے۔
  7. خشک بوٹیوں سے عرق نکالنے کا سب سے آسان طریقہ کیا ہے؟
    • بوٹیوں کو کوٹ کر جوش دینا اور باریک کپڑے میں چھان کر عرق نکالنا ایک مؤثر طریقہ ہے۔
  8. کچھ بوٹیوں سے عرق نکالنا مشکل کیوں ہوتا ہے؟
    • کچھ بوٹیوں میں عرق کی مقدار کم ہوتی ہے یا وہ لیسدار ہوتی ہیں، جس کی وجہ سے عرق آسانی سے نہیں نکلتا۔
  9. لیسدار بوٹیوں سے عرق نکالنے کے لیے کون سے خاص اجزاء استعمال کیے جا سکتے ہیں؟
    • نیلا تھوتھا، نوشادر، سرکہ، یا کوزہ مصری جیسے اجزاء عرق نکالنے کے عمل کو آسان بنا سکتے ہیں۔
  10. بوٹیوں کے شیرہ نکالنے میں مشین کا کیا کردار ہے؟
  • بعض سخت یا لیسدار بوٹیوں کا شیرہ نکالنے کے لیے مشینی چرخی استعمال کی جا سکتی ہے، جیسے بادام کے تیل نکالنے کی مشین۔

یہ عام سوالات اس مضمون سے متعلق عام قارئین کے ذہن میں آسکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی اور سوال شامل کروانا چاہتے ہیں تو بتائیں! 😊

Related Articles

Leave a Comment

Contact Now

Get New Updates to Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Will be used in accordance with our  Privacy Policy

@2025 – All Right Reserved. Designed and Developed by Dilshad Bhai