
اکسیر بواسیر(کل چار اجزاء پر مشتمل نسخہ)
یہ دوائی بواسیر کی تمام حالتوں میں مفید ہے اور ہم نے بار ہا تجربہ پر اسے مفید پایا ہے البتہ بعض اوقات خشک بواسیر می نا کامیابی بھی ہوئی ہے ۔ (لیکن پانچ فیصدی) پچانویں فیصدی مفید ہے۔
نسخه
1 روغن تخم نیم توله مرچ سیاه توله کشته صدف مرواریدی توله – میده گندم توله سب کو باہم ملا کر پانی کی مدد سے جنگی بیر کے برابر یعنی 2رتی کی گولیاں بنائیں ۔ اور روزانہ صبح گولیاں ہمراہ پانی کھلائیں۔ کوئی پرہیز کی ضرورت نہیں ۔ہاں اگر محرک اشیاء سے پر ہیز کیاجائے تو بہتر ہوگا۔ سات یوم ضرور کھلائیں۔ یہ نسخہ بھی حکیم رحیم اللہ صاحب کی بیاض کا ہے ۔

نوٹ ۔
روغن تخم نیم خودنکلوانا چاہیے بازاری روغن نیم اچھا نہیں جیسے بادام روغن مشین سے یا گھوٹ کر نکالا جاتا ہے اسی طرح تخم نیم کے مغز سے روغن نکال لیں۔(بحوالہ مکشوفات طب)