Saturday, February 21, 2026
Home Blog افطاری کے لئے 30 بہترین تونائی بخش غذائیں۔

افطاری کے لئے 30 بہترین تونائی بخش غذائیں۔

by admin
افطاری کے لئے 30 بہترین تونائی بخش غذائیں۔
افطاری کے لئے 30 بہترین تونائی بخش غذائیں۔
افطاری کے لئے 30 بہترین تونائی بخش غذائیں۔

افطاری کے لئے 30 بہترین تونائی بخش غذائیں۔
حکیم المیوات قاری محمد یونس شاہد میو۔
مسلمانوں کے لئے روزہ میں جہاں بہت سارے افکار و مسائل درپیش ہوتے ہیں۔
وہاں افطاری کے بعد ہونے والے سر درد۔
جسم کا بے جان ہونا۔
سستی و کاہلی کا بڑھ جانا۔
معدہ پر بوجھ کا بڑھ جانا۔
سب سے پہلے دیکھنا ہے کہ افطاری کے ساتھ ہی جسم بے جان کیوں ہوجاتا ہے؟
روزہ سے انسانی وجود میں خوراک و پانی کی کمی ہوجاتی ہے۔
بھوک سے جسم گرم ہوتا ہے۔اندرونی اعضاء کو غذا و پانی کی ضرورت بڑھ جاتی ہے۔
۔جسم حسب عادت اپنی خوراک طلب کرتا ہے۔روزہ کی وجہ سے انسان غذا کھانے سے رُکا رہتا ہے۔
۔لیکن اندرونی نظام اس کا عادی ہوتا ہے کہ اسے مسلسل غذا دی جائے۔
جب منہ کے راستے غذا بند ہوتی ہے تو جسم میں موجود غیر ضروری جمع شدہ مواد کو بطور غذا استعمال کرنا شروع کردیتا ہے۔
یہی وہ مرحلہ ہوتا ہے جب روزہ انسانی جسم کے لئے صحت کا پیغام بنتا ہے۔
بھوک قدرت کا وہ عطیہ ہے جو جسم سے غیر ضروری فضلات اور تکلیف دہ مواد کو ختم کردیتا ہے۔
جسم کے نرم حصوں پر جمع شدہ چربی کو پگھلاکر اپنی غذائی ضروریات پورا کرتا ہے۔
یہیں سے صحت مندانہ عمل شروع ہوتا ہے.
جتنا لمبا بھوک کا دورانیہ ہوتا ہے۔اتنا ہی جسم کو فضلات اور غیر ضرورت مواد کو جلانے میں آسانی رہتی ہے۔
افطاری میںجب ٹھنڈے مشروبات اور وہ پھل جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے،
جیسے تربوز۔خربوزہ۔کھیرا۔ککڑی وغیرہ تو افطاری کے فورا بعد جسم بے جان ہوجاتا ہے۔
اس لئے۔ٹھنڈا پانی(یخ بستہ مشروبات)روزہ دار کی جسمانی حرارت کو یک دم کم کردیتا ہے۔
جسم کی حرارت کی کمی کا اظہار بے جان ہونے کی شکل میں محسوس ہوتا ہے۔
بھوک کی حالت میں نظام خوراک اس بات پر آمادہ رہتا ہے کہ جو چیز بھی حلق سے اتاری جائے۔
اس سے اپنی ضرورت پوری کرلےیوں سمجھئے۔بھوک کی حالت میں جو غذا کھائی جائے وہ جزو بدن بن جاتی ہے
روزہ کی حالت میں پانی کی کمی اپنی جگہ پر لیکن ایک حد سے زیادہ ٹھنڈا پانی حرارت کو یکدم کم کرنے کا سبب بنتا ہے۔
آپ جو بھی غذا و خوراک کھائیں۔اس میں موجود پانی جسمانی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔
دی گئی غذائی لسٹ میں کچھ اشیاء موجود ہیں جنہیں افطاری کے وقت استعمال کرکے جسم کو بے جان ہونے سے بچایا جاسکتا ہے

Related Articles

Leave a Comment

Contact Now

Get New Updates to Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Will be used in accordance with our  Privacy Policy

@2025 – All Right Reserved. Designed and Developed by Dilshad Bhai