
زمانہ طالب علمی میں سری ادب پڑھنے کا جنون کی حد تک شوق تھا۔ سر آرتھر کانن ڈائل (شرلاک ہومز ) ، جیمس ہیڈلے چیز ، اگا تھا کرسٹی اور اردو میں اظہار اثر اور ابن صفی فیوریٹ تھے۔ چنانچہ طب قانونی اور علم السموم کی تدریس میرے لئے ایک دلچسپ تجربہ تھا۔
موجودہ کتاب ” طب قانونی اور علم السموم “ دراصل میری اس وقت کی نوٹس تھیں جنہیں میں نے نئے نصاب کی روشنی میں از سر نو تر تیب دیا اور اس میں بضرورت نصاب اضافہ کر کے اس کو کتاب کی شکل دی۔ اس تعلق سے اس بات کی بھر پور کوشش رہی کہ طلباء کو طب قانونی کے تعلق سے ایسا مواد فراہم کیا جائے جو انہیں انگریزی کتابوں سے بے نیاز کر دے۔
دو علم السموم میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کہ زہروں کے نوعیت عمل Mode of Action کے بارے میں جدید معلومات کا ذکر کیا جائے ، جس سے اصول علاج کا تعین کرنے میں رہنمائی مل سکتی ہے۔
انتھک کوششوں کے باوجود اس کتاب میں خامیاں ہو سکتی ہیں۔ لہذا میری آپ سے التجا ہے کہ ان خامیوں کے بارے میں احقر کو مطلع فرما کر مشکور کریں۔
آپ کی دعاؤں کا طالب
ڈاکٹر محمد يوسف انصاري
مالیگاؤں ( ناسک )۔