Saturday, September 13, 2025
Home Blog معجز نما برائے بواسیر

معجز نما برائے بواسیر

by admin
معجز نما ۔برائے بواسیر

معجز نما برائے بواسیر
طبی مشاہدات اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ بواسیر کا مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔مارکیٹ میں بے شمار نسخہ جات گردش کررہے ہیں۔یہاں ایک نسخہ گو ہے تو بہت پرانا لیکن کار گر ہے۔فائدہ اٹھائے۔دعادیجئے۔
بواسیر کے لئے یہ نسخہ بواسیر سہل الحصول قلیل الاجزا نیز کثیر المنفعت ہے یہ نسخہ ۹۳۶ مجھے ایک بزرگ کامل سے ملا تھا، نہایت تعریفات اور ڈھیر سارے گن بھی گنوائے تھے فرمانے لگے حاجتمند کو بناکر دیا کریں۔ شانی مطلق شفاء دےگا اس کے مسیحائی اثرات ملاحظہ فرمائیں ۔ یہ وہ نسخہ ہے جو آج تک خزینۃ الاسرار میںمد فون رہا ہے۔ آج میں اس نسخہ کو مصیبت زدوں پر خالصاً لوجہ اللہ نثار کرتا ہوں نیز اطباء کرام سے دست بستہ ملتجی ہوں کہ وہ اس نسخہ سے حاجتمند دنکوفیض پہنچا کر انہیں طب یونانی کی عظمت اور مسیحائی کا قائل کریں۔
اجزاء : – رسونت عمدہ ہے تولہ – فلفل گرد تولہ – زیرہ سفید تولہ کو نپل نیم تولہ آب مولی نیم سیر بوقت شب رسونت کو آب مولی میں بھگو دیں صبح کو ہا تھوں سے اچھی طر ح مل کر نتھار لیں ۔ پھر اس مقطر پانی کو کسی برتن میں ڈال کر آگ پر رکھیں۔ جب قوام غلیظ ہو جائے دیگر ادویہ (جو پہلے سے باریک کر رکھی ہوں، شامل کر کے جنوب بقدر نخود تیار کریں ۔


خوراک : – ۲ گولی صبح اور ۲ گولی شام –
ان کے استعمال سے بواسیر ہمیشہ کے لئے دفع ہو جائے گی۔ ممنوعات سے پرہیز لازمی ہے ۔ اگر چالیس یوم ان کا استعمال کیا جاوے تو تا زیست یہ مرض عود نہ کرے گا۔

مجرب المجرب ہے۔

Related Articles

Leave a Comment

Contact Now

Get New Updates to Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Will be used in accordance with our  Privacy Policy

Most read

@2025 – All Right Reserved. Designed and Developed by Dilshad Bhai