
سنیاسیانہ مجربات کا لاثانی مجموعہ
عجائبات طب
سالنامہ
جوع المجربات
از عالیجناب حاذق العصر مسیح الزمان فخر حکمت حکیم محمدیحی صاحب
خانپوری صدر دائرہ طبیہ راولپنڈی
ماحول کے اثرات اور کیفیات ارضی و سماوی وغیرہ کے علاوہ کئی ایسی چیزیں بھی ہیں ۔ جو داخلی یا خارجی طور پر اپنے اثرات سے بدن انسان اور اس کی مختلف قوی کو متاثر جو داخلی و منفعل کرتی ہیں۔ ان میں سے جو اشیاء اپنی کیفیت سے اثر اندازہ ہوں انہیں دوا کہتے ہیں جو صورت نوعیہ اور مادہ کے لحاظ سے اثر کریں۔ انہیں غذا یا دوائے ذوالخاصہ کا نام دیتے ہیں
دوا کا اثر اکثر اوقات بالقوۃ ہوتا ہے۔ لیکن گا ہے بالفعل بھی ہو سکتا ہے۔ اور ہر دو احرارت عزیزی کی وساطت سے قوائے بدنیہ سے منفعل ہونے کے بعد اثر کرتی ہے اس سے اس میں ضروری تغیر ہو کر ایک کیفیت متعلقہ پیدا ہو جاتی ہے ۔ اور یہ دوا اس سے اس میں ضروری تغیر ہو کر ایک متعلقہ پید ہوجاتی ہے ۔ اور یہ دوا کا مزاج او لی ہے اگر مختلف کیفیات کی رعایت سے کئی متفرق اجزاء کو (حسب ترکیب) یکجا کر کے کوئی دوا بنائی جائے۔ تو اس کے اجزاء کے مواد اور عناصر با ہی فعل و انفعال۔۔بقیہ کتاب میں دیکھئے۔