
مقوی فولاد سیرپ
شربت فولاد تیار کرنے کے متعدد طریقے آپ کو معلوم ہونگے اور طبی کتب کے مطالعہ سے بھی آپ کی نظروں سے گزرے ہوں گے لیکن مقوی فولاد سیرپ جو بندہ آپ کی نذر کر رہا ہے آپ کو کہیں نہیں ملا ہوگا۔ یہ چیزیں کبھی کبھار سامنے آتی ہیں۔ ہمارے سامنے رسالہ اسرار حکمت میں ، ایڈیٹر حکیم نور محمد چوہان صاحب نے جناب قبلہ شاہ گیلانی صاحب آف شور کوٹ شہر کے حوالہ سے یہ نسخہ لکھا ہے ۔یوں تو بہت سے نسخے شربت فولاف کے ملیں گے لیکن اس کی ترکیب آسان اور اجزاء سہل الحصول ہیں
مقوی فولاد سیرپ ” کا نسخہ درج ذیل ہے جو کسی استاد کی کئی سالہ خدمت کے صلہ کے بعد

بھی شاید ممکن نہ ہوتا۔
– مقوی فولاد سیرپ
یہ سیرپ نہ صرف جگر کی اصلاح کر کے خون زیادہ پیدا کرتا ہے بلکہ مصفی خون بھی بے انتہا ہے ۔ جملہ مصفی خون کڑوے شربتوں کے مقابلے میں اس میٹھے شربت کو استعمال کر کے ان سے کئی گنا زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔ بھوک بڑھانے، قبض رفع کرنے ، غذا جز دیدن بنا کر بے انتہا صالح خون پیدا کرنے کے لیے یہ سیرپ اپنی مثال آپ ہے ۔ کمزوری بدن خواہ اس کی وجہ کچھ بھی ہو، کے انزالہ کے لیے انمول ٹانک۔ ہر عمر د موسم میں یکساں فوائد کا حامل ، آزمائیں تجربہ بہترین کسوٹی ہے ۔ میرا تجارتی راز ہے ۔
کاغذ پر رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کے
ہوا نشافی :
فیری ایٹا ایمونیا سائٹر اس انگریزی پیری فولاد، اڑھائی تولہ ٹینکچر نکس وامیکا ایک تولہ، سم الفار محلول
تین ماشہ چینی تین پاؤ ۔
پانی حسب ضرورت بطریق معروف شربت تیار کریں .
مقدار خوراک :-
بڑوں کے لیے ایک چمچی صبح و شام بعد از غذا – بچوں کو آدھی چمچی صبح و شام بعد از غذا۔
خاص احتیاط :
خالی پیٹ اور مسلسل استعمال نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے ۔
ہفتہ بعد دو یوم دوا کا استعمال ترک کر دیں ۔ دوران استعمال دوا دودھ بکثرت پیئیں ۔ دیگر مقوی و زود هضم ادویہ استعمال کریں ۔
نوٹ ،
مقوی فولاد سیرپ کے اجزا نسخہ فیری ایا ایمونیا سائٹر اس اور ٹنکچر نکس وامیکا آپ کو میڈیکل ہال سے بآسانی دستیاب ہو سکتے ہیں ۔ جہاں تک سم الفار محلول کا تعلق ہے اس کی تیاری بھی نذر قارئین ہے تاکہ نسخہ کی تیاری میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
سم الفار محلول تیار کرنا
ایک تام چینی کے برتن میں گلیسرین خاص، 10تولہ ڈالیں۔ اس پرسم الفار سفید ایک تولہ باریک کردہ ڈالیں اور برتن کو دہکتے ہوئے کوٹلوں کی آگ پر رکھیں ۔ گلیسرین کو ابال آئے گا اور سم الفار حل ہو جائے گا۔ ہم الفار محلول تیارر ہے ۔ سرد کر کے محفوظ رکھیں اور شامل نسخہ کریں ۔دھویں سے اپنے آپ کو بچائیں بالخصوص آنکھوں کو۔