
نفسیاتی امراض اور طب یونانی
مصنف
ڈاکٹر محمد عبد الله بی ایس سی ۔ بی ۔ یو۔ایم ۔ ایس ( گولڈ میڈلسٹ )
ایم ۔ ڈی۔ معالجات فیکلٹی آف میڈیسن (یونانی)، جامعہ ہمدرد نئی دہلی
دیباچه
طب یونانی کے بیش بہا خزانے میں اگر جھانکے تو اسکے اندر بھی امراض کے سلسلے میں انتہائی عمدہ معلومات فلم بند میں اور اسکے نظریات میں جو جدت ہے وہ دنیا کے کسی طب میں موجود نہیں ہے اور یہ ان امراض سے ثابت ہو جاتا ہے جو جدید دنیا میں آج سامنے آرہے ہیں لیکن ان کے نظریات اور اصول علاج طب یونانی میں پہلے سے موجود ہیں لیکن طب یونانی کا یہ خزانہ جتنا عظیم ہے اس میں اتنی ہی وقت کسی نقاط پر جامع جانکاری ملنے میں ہوتی ہے کیونکہ اس بیش بہا خزانے میں تمام جانکاریاں خلط ملط حالت میں موجود ہیں ۔ آج کے حالات میں کسی بھی نقطے پر ایک جامع اور مستند جانکاری لازم ہے اس کے لئے میں نے ایک حقیر کوشش کی ہے کہ نفسیات سے متعلق امراض پر ایک جامع اور مستند جانکاری فراہم کروں

اور ساتھ ہی اس جانکاری کو حالات کی جدید تبدیلیوں اور اصولوں سے روشناس کراؤں اس لئے جہاں میں نے اس کتاب میں طب یونانی کے قدیم اصولوں کو بیان کیا ہے و ہیں جدید جانکاریاں بھی فراہم کی ہیں لیکن علاج میں صرف یونانی معمولات مطب ہی تحریر کئے ہیں۔ ہو سکتا ہے میری اس حقیر کوشس میں کچھ کمیاں اہل فن کو نظر آئیں

اور اگر وہ اس میں اصلاح کریں تو یہ میری خوش نصیبی ہی ہوگی لیکن مجھے امید ہے کہ میری یہ حقیر کوشش طالب طب کو پسند آئیگی اور ساتھ ہی میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس کتاب کو مقبول عام کرے اور طب یونانی کے نظریات کو عام آدی تک پہنچانے میں مدد کرے۔
آمین
ڈاکٹر محمد عبد الله