Friday, April 18, 2025
Home Blog مہوکڑی۔ کٹائی خورد۔ کٹیلی

مہوکڑی۔ کٹائی خورد۔ کٹیلی

by admin
مہوکڑی۔ کٹائی خورد۔ کٹیلی
مہوکڑی۔ کٹائی خورد۔ کٹیلی
مہوکڑی۔ کٹائی خورد۔ کٹیلی

نام : مہوکڑی
اردو : کٹائی خورد
ھندی : کٹیلی
سنسکرت : کنٹ کاری

جنگلی انڈے کا پودا

لاطینی میں۔سولانم جیکوئن

دیگر نام.اردو میں بھٹ کٹائی.یا بھٹ کٹیا

پنجابی میں مہوکڑی

ہندی میں کھیل.سندھی میں کنڈیاری یا کانڈیری،گجراتی میں بیٹھی رنگڑی،کنڈیاری / کٹائی خرد

مرہٹی میں بھوئیں رنگڑی.بنگالی میں سنسکرت میں کنٹ کاری اور انگریزی میں والد ایک پلانٹ کہتے ہیں۔

ماهیت

خاردار زمین پر مفروش ھوتی ھے۔

یہ ایک فٹ سے چارفٹ تک قطر میں جگہ گھیرتی ھے۔

پھلوں اور پھولوں کی ڈنڈی تک زرد رنگ کے کانٹے لگے ہوتے ہیں۔ پتے چار پانچ انچ لمبے اور تین انچ چوڑے بیضوی شکل کے ھوتے ہیں۔ اور اس کے کانٹے لگ بھگ آدھ انچ لمبے تیز اور سیدھے ھوتے ہیں۔

پھول نیلے رنگ کا خوبصورت ھوتا ھے۔اسکی در میان زردرنگ کا زیرہ ھوتا ھے۔

پھل گچھوں میں لگتے ہیں جو خام ھونے پر سبز رنگ کے اور گول ھوتے ہیں۔ لیکن پکنے پر زرد رنگ کے ھو

جاتے ہیں جن کے اندر بے شمار تخم ھوتے ہیں پھیل کا مزہ تلخ ھوتا ھے۔اس کے پھل پر دھاریاں سی ھوتی ہیں اور بیر کے برابر موٹا ھوتا ھے۔

مقام پیدائش

پنجاب میں پاکستان سے لے کر ہندوستان میں آسام تک جبکہ کشمیر سے لے کر انکا تک ہر جگہ نمناک مقاموں میں پیدا ھوتی ھے۔

کنائی خرد سفید پھول والی بہت کامیاب ھے بلحاظ ڈنڈی پتے اور پھل یکساں ھوتے ہیں۔ صرف پھولوں ماں ھوتے ہیں۔ صرف پھولوں کی رنگ میں فرق ھوتا ھے۔۔ میں فرق ھوتا ھے۔ سفید پھولوں والی کا سنسکرت نام گر بھ ھے۔

لیکن یہ ھوتی بہت کم ھے کبھی کبھی نیلے پھول والی کنڈیاری کے نزدیک سفید پھول والی مل جاتی ھے۔

کیونکہ اس کے کھانے سے بے اولادوں کو اولاد ھونے لگتی ھے۔

مزاج.گرم خشک بدرجہ سوم۔

افعال.مسحل، مصفی خون قاتل کرم شکم منفث و مخرج بلغم، دافع تپ باغمی سعوطا نافع صرع و اختناق الرحم۔

بیرونی استعمال

کرم دندان میں اس کے پھل کو حقہ میں تمباکو کی جگہ رکھ کر پینے سے کرم ہلاک ھو جاتے ہیں۔ اور درد ساکن ھو جاتا ھے۔ صرع اور اختناق الرحم کے دورہ میں اس کا شیرہ سعوط کرنے سے مریض ھوش میں آجاتا ھے۔

زرد شدہ پھل سایہ میں خشک کر کے باریک پیس کر بطور نسوار سونگھنا درد شقیقہ اور درد سر کیلئے مفید ھے۔ اس سے روکا ھوا مواد چھینکوں کے ذریعے خارج ھو کر سر ہلکا ھو جاتا ھے۔

اگر اس کی جڑ کو پوست درخت انار اور پوست درخت کندوری پیس کر لٹکے ھوئے پستانوں پر عورت لیپ کرے تو پستان سخت ھو جاتے ہیں۔

اندورونی استعمال:

مسہل و مصفیٰ خون ھونے کی وجہ سے جذام آتشک جیسے امراض فساد خون میں شر با مستعمل ھے۔ چنانچہ مطبوخ ہفت روزہ جو کہ آتشت و فساد خون کے امراض میں مستعمل و معمول ھے اس کا ایک اہم ترین جز کٹائی خرد مع پیچ و برگ بھی تھے۔ قاتل کرم شکم ھونے کی وجہ سے پیٹ کے کیڑوں کو ہلاک کر کے خارج کرتی ھے۔

منفث و مخرج بلغم ھونے کے باعث سرفہ اور ضیق النفس باغمی میں مختلف طریقوں سے استعمال کرائی جاتی ھے۔ تپ بلغمی میں دیگر ادویہ کے ہمراہ اس کی جڑ جو شاندہ بنا کر پلایا جاتا ھے۔

کھانسی نزلہ اور ضیق النفس میں اسکی جز کا جو شاندہ فلفل سیاہ دراز اور شہد ملا کر پلاتے ہیں۔ بلغمی مزاج والے اشخاص کو اس کا پھل گوشت میں پکا کر کھلانا مفید ھے۔ صرف پھل کو خواہ تمام اجزاء کو جلا کر ایک تا چار رتی شہد کے ساتھ کھانے سے دمہ اور کھانسی جاتے رہتے ہیں۔ پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں مرض گنٹھا میں اس کے پتوں کا رس فلفل سیاہ کے ساتھ کھلاتے ہیں۔

مقدار خوراک

جو شاندہ میں پانچ سے سات گرام۔

آنکھوں کے لئے

دوستوں اتنی اچھی پوسٹ پر کچھ اور تفصیل سے لکھوں گا تو بہت زیادہ لمبی پوسٹ بن جائے گی مختصر یہ ھے کہ اگر کسی کی آنکھ پر دانے نکلتے ھوں اور ٹھیک ھونے کا نام نہ لیں صبح اٹھتے ہی آنکھوں سے خارش ھوتی ھو اس کے لئے قدرت خداوندی کا یہ انمول تحفہ ھے مہوکڑی کا پھل اس کے پھل کے دو دانے لے کر سرمہ دانی کا

سر مچولے کر ایک مہوکڑی میں چھو کر ایک آنکھ میں ڈال لیں پھر دوسری مہوکڑی میں چھو کر دوسری آنکھ میں ڈال لیں اس کے بعد آنکھوں کو چھوڑ دے جتنا اس کے اندر گندھو گا اور جراثیم سب آنسوؤں کے ساتھ خارج ھو جائے گے یادر ہیں آنکھوں کو پانی سے نہ دھوئے تا کہ سب جراثیم ختم ھو جائے ان شاء اللہ تعالی پھر آنکھوں پر دانے نہیں نکلے گے

مہوکڑی اور سنیاسی راز

ایک سنیاسی سے پہاڑی علاقے میں ملاقات ھوئی شکار کھلتے وقت سنیاسی مہوکڑی کی تلاش میں تھا سفید پھولوں والی مہوکڑی کی بات کی کہ دیکھی ھے میں نے کہا یہی دیکھتے آئے تھے اور والد صاحب قیمہ میں شوق سے کھاتے تھے۔ میں نے کہا مگر سفید والی مہوکڑی میں کیا خاص بات ھے سنیاسی نسخوں میں سفید سب سے اچھی ھے اس سے سرمہ بنتا ھے اگر اس سرمہ کو آدمی استعمال کر لیں تو اندھیرے میں بیٹھ کر کتاب پڑھ سکتا ھے اتنی اچھی تاثیر رکھتی ھے میں نے کہا اگر پھول نہ آئے ھوں تو کیا کروگے کیسے پتہ چلے گا یہ سفید پھولوں والی مہوکڑی ھے سنیاسی بولا جوتے اتار دو اس کے اوپر کھڑے ھو جاو اور آسمان کی طرف دیکھنا شروع کر دو اگر دن میں تارے نظر آجائے سمجھ جاو یہ سفید ھے

………………

ام نام : مہوکڑی اردو : کٹائی خورد ھندی : کٹیلی سنسکرت : کنٹ کاری . زمین پر پھیلا کانٹے دار پودا جس کا پھول بینگنی اور پھل گول بیر نما ھوتا ھے. سولانم فیملی میں “مکو” ھالوں، بینگن وغیرہ بھی شامل ھیں. پاکستان میں ھر جگہ وافر پایا جاتا ھے . کیمیائی تجزیہ . اس کے اندر الکلائیڈز ، گلوکوسائیڈز اور فراری روغن موجود ھیں. ایک گلوکوسائیڈ سولن کارپائن SOLANCARPINE بھی موجود ھے جس کا فارمولا C26 H44 O3 ھے. دیگر تفصیل سے گریز کرتے ھوئے افعال و خواص بیان کرتا ھوں . افعال و خواص . مہوکڑی کی تاثیر گرم اور خشک ھے جبکہ آیورویدک والے اسکو گرم تر کہتے ھیں اسکا رس نکال کر ناک میں ٹپکایا جائے تو مرگی اور ہسٹیریا کے مریض فورا ہوش میں آ جاتے ھیں. اس کی جڑ کا سفوف ممسک ھے جو سرعت انزال کو مفید ھے سینے اور پھیپھڑوں کے امراض بلغم، کھانسی، دمہ، بلغمی بخار اور پلیوریسی (پسلی کا درد) کے لئے آزمودہ ھے. اس کی جڑ کا جوشاندہ استعمال کیا جائے تو سوزاک، قبض، پیٹ کا درد اور مثانے کی پتھری نکالتا ھے. یہ پیشاب آور بوٹی ھے. . نسخہ 1 ممسک . اگر پورے پودے کا جڑ سمیت کوٹ کر پانی نکالا جائے اور اس میں چھوہارے بھگو دیئے جائیں اور جب پانی خشک ھو اور چھوہارے پھول جائیں تو ایک عدد چھوہارا دودھ کے ساتھ لینا بے ضرر امساک پیدا کرتاھے لیکن اسکا پانی نکالنا بہت مشکل ھے. اس پر کانٹے ھی کانٹے ھوتے ھیں. کسی مشین کی مدد سے نکالا جاسکتاھے . اسکی جڑ کا سفوف دودھ کے ساتھ مسلسل استعمال کرنا بھی قدرتی امساک بڑھاتا ھے . نسخہ 2 بلغمی کھانسی، دمہ اور ڈبہ اطفال کیلئے . کوارگندل آدھاکلو + مہوکڑی جڑ سمیت پورا پودا ایک پاؤ+ کاکڑا سینگی آدھا پاؤ + نمک ایک چھٹانک سب کو کسی برتن میں بند کر کے اتنی آگ دیں کہ ھر چیز جل کر راکھ ھو جائے. اس راکھ کو محفوظ رکھیں. مقدار خوراک دو سے چار رتی تک شہد میں ملا کر چٹائیں . مہوکڑی کی دیگر اقسام میں سے مہوکڑی سفید پھول اور سفید پھل والی تو ھماری بحث سے خارج ھے. البتہ اسکی بڑی قسم “کٹائی کلاں” کا ذکر آئندہ کسی پوسٹ میں کیا جائیگ See less

Related Articles

Leave a Comment

Contact Now

Get New Updates to Take Care Your Pet

Discover the art of creating a joyful and nurturing environment for your beloved pet.

Subscribe my Newsletter for new blog posts, tips & new photos. Let's stay updated!

Will be used in accordance with our  Privacy Policy

@2025 – All Right Reserved. Designed and Developed by Dilshad Bhai